Thursday, April 30, 2020

وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا،سینیٹر فیصل جاوید

وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا



اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف نے مودی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ابتدا سے موقف رہا ہے کہ مودی و آر ایس ایس ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں اوردراصل نازی سے متاثر ہیں
سینیٹر فیصل جاوید نے موقف اپنایا ہے کہ ہندو بالادستی کے لیے وہ نفرت اورعدم 
برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کو اندھا دھند نشانہ بنا رہے ہیں

پاکستان کی کورونا ویکسین پر ریسرچ کرنے والی ٹیم کیا کر رہی ہے؟ فواد چوہدری کے انکشاف نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیے

پاکستان کی کورونا ویکسین پر ریسرچ کرنے والی ٹیم کیا کر رہی ہے؟ 



اسلام آباد  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی ہے، پاکستان عالمی سطح پر کورونا سے نمٹنے میں معاونت کر رہا ہے
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی ریسرچ کیلئے ٹیم بنائی ہے، دنیا میں کورونا وائرس پر ہونے والی تحقیق میں پاکستان کی ٹیمیں معاونت کر رہی ہیں
فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک وقت میں ہمارے پاس ماسک اور سینی ٹائزر نہیں تھے لیکن ہم نے یہ مقامی سطح پر تیار کرنے شروع کردیے، اب پاکستان کے پاس اتنے زیادہ سینیٹائزر ہوچکے ہیں کہ دوسرے ممالک کو برآمد بھی کرسکتے ہیں
فواد چوہدری نے بتایا کہ کورونا وائرس آنے سے پہلے پاکستان میں سینی ٹائزر اور ماسک تیار نہیں کیے جاتے تھے لیکن اب یہ دونوں چیزیں مقامی سطح پر تیار ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والا این 95 ماسک صرف 90 روپے میں پڑے گا، حالانکہ اس وقت مارکیٹ میں یہ 750 سے 1500 روپے تک بک رہا ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز درآمدی وینٹی لیٹرز سے کم قیمت ہیں۔

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی

اسلام آباد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔عدالت نے حکومت کو آرڈر 2018 میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دیدی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانےکا طریقہ کار واضح کردیں گے

پاکستان نے ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا

پاکستان نے ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا




پاکستان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھا جانا چاہئیے
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرحدی حکام نے کل رات کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستان کے ساتھ سرحدی گذرگاہیں ہفتے میں 3 روز یعنی سنیچر، پیر اور بدھ کے روز کھلی رہتی ہیں جہاں سے غذائی اشیاء برآمد کی جا سکتی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہر روز تقریبا 20 کنٹینرز کورونا وائرس کی وجہ سے طبی احتیاطی تدابیر کے دائرے میں پنجگور، تربت، واشوک اور چاغی سرحدی پوائنٹ سے ایرانی غذائی اشیاء لے کر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں جبکہ چاغی کی سرحد سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل بھی پاکستان کو برآمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کی وجہ سے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کیں اوران ملکوں سے غذائی اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی

روس سے ایٹمی ایندھن ایران پہنچ گیا

ایران کے ایٹمی بجلی گھر کے لیے ایندھن کی تازہ کھیپ روس سے ایران پہنچ گئی ہے
بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر میں موجود ایندھن ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے جس کے لیے روس تازہ ایٹمی ایندھن فراہم کرتا ہے۔ ایران کا بوشہر ایٹمی بجلی گھر پورے مغربی ایشیا کا واحد ایٹمی بجلی گھر ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب روس سے ایران کے لیے ایٹمی ایندھن کی ترسیل کا عمل حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انجام پا رہا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کی سرگرمیاں اور اس کے نئے فیز کی تعمیر کے منصوبے پر کام پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جو مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کی استقامت کا ثبوت ہے۔

Wednesday, April 29, 2020

*کرونا وائرس کے مثبت پہلو*

*کرونا وائرس کے مثبت پہلو*

دوستو! جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈون ہے اور ہر سو اضطراب اور بے چینی کی سی کیفیت ہے _اس وبا کے سامنے میڈیکل سائنس نا کام ہوتے نظر آرہے ہیں- 
چین سے شروع ہو نے والا یہ وائرس سے تقریبا دنیا کے 170 سے زائد ممالک اس  سے متاثر ہوئے ہیں، اورروز بروز پھیلتا جارہا ہے-اس کی وجہ سے نہ صرف صحت بلکہ معیشت، دفاع، تعلیم سمیت دیگر شعبہائے زندگی بری طرح متاثر ہورہے رہیں-
جہاں اس کی وجہ سے انگنت نقصانات ہوئے ہیں، دوسری طرف عالمی استعماری طاقتیں منہ کے بل گر رہی ہیں - چاہے وہ امریکہ ہو یا چین ، برطانیہ یا فرانس، سپین ہو یا اٹلی، بڑی بڑی فرعون صفت طاقتیں سب کو اپنی جان کے لالے پڑ گئی ہیں۔
جوں جوں کویٹ-١٩٩ نے زور پکڑا ساتھ ساتھ ہی استعماری غرور خاک میں ملنا شروع ہوگیا۔
وہ امریکہ جو اسلام اورمسلمانوں کا دشمن ہے آج ان کے ایوان بالا میں صدر کے ہدایت پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئ جو کہ کسی معجزہ سے کم نہیں۔
جہاں اس مرض کے بہت سے نقصانات ہیں، وہیں انسان چاہے جتنا بھی
 ترقی کر لے قدرت خداوندی کے سامنے بے بس ہی نظر آتے ہیں۔
مسلمان ہر جگہ ظلم و ستم کا نشانہ بنتے رہی، چاہے وہ شام ہو یاعراق، فلسطین، لبنان، مصر، لیبیا، برما،بوسنیا،افغانستان، کشمیرو ہندوستان، ہر جگہ بے گناہ لوگوں کو قتل عام کرے نظر آتے ہیں۔ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مظلوم کی داد رسی کی بجائے، مسلمانان عالم سمیت ہر کوئی استعمار کےسا تھ رقابت داری کرتے نظر آتے ہیں۔ عالم انسانیت کی اس غفلت کی وجہ سے آج دنیا انگنت مشکلات سے دو چار ہے۔ آج یورپ کیوں پریشان نہ ہو؟ ان کو دنیا میں اپنی بنائی ہوئی جنت ختم ہوتی نظر آرہے ہیں اور یہ مصنوعی دنیا ان کے آنکھوں کے سامنے ٹوٹی بکھرتی نظر آرہے ہیں۔
آج دنیا میں مسلمان تو کثرت سے پائے جاتے ہیں البتہ مسلمانیت نادارد ۔ مھذب انسان تو موجود ہے لیکن انسانیت ناپید ہیں۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہے اس عالمی وباء کے۔
موضوع کویٹ-١٩ ہے- پس اگر اس کے اسباب جانے کی کوشش کرے تو واضح نظر آتا ہے کہ قدرت ہم سے کہیں نہ کہیں ناراض ضرور ہے، یہی وجہ کہ آج تاریخ میں پہلی مر تبہ اسلامی ریاست کے اہلکار، نمازیوں کو عبادت سے یعنی اجتماعات سے روک رہے ہیں اور حرمین شریفین سمیت دنیا بھر کے مساجد پر تالے لگے ہوئے نظر آتے ہیں۔آج ہم چاہتے ہوئے بھی اجتماعی عبادت نہیں کر سکتے۔
کشمیر جہاں پر پچھلے چھے ماہ سے لاک ڈون کی سی کیفت تھی اور شام سمیت دیگر ممالک میں قتل وغارت گری کا بازار گرم تھا دنیا سب کچھ جاننے کے باوجود ان مظالم کے سدوباب کرنے کے بجائے ان ظالمین کے
حا می نظر آتے ہیں۔
وہ ممالک جن کی
ترجیحات پہلے صرف معیشت اور حکومت کرنا ہوتے تھے۔ آج رب سے مدد مانگتے نظر اتے ہیں۔ اس زمین میں اطالوی وزیر اعظم کا بیان قابل ذکر ہے کہ ہمارے سارے تدابیر ختم ہو گئے اب اسمان والوں کی مدد کے منتظر ہیں، کوئی شک نہیں کہ یہ طاغوت صفت طاقتیں وباء کے ڈھلتے ہی پھر سے فروعونیت اپناییں گے۔
یقینا انشا اللّه کوئی شک نہیں کہ ہمیں اس موذی مرض سے رب ہی نجات دلائیگا جس نے ابراھم کو آگ سے محفو ظ رکھا ۔البتہ مظبوط عقیدہ شرط ہے اور اس کے لیے عمل صالح کا ہوا لازمی ہیں آخر میں دعا ہے أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَك
 اوراللّه ہمیں اس وبا ء سے محفوظ فرمایں!(آمین)

کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی



استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، انکوائر نہیں بلکہ سیدھا ہی۔۔۔

کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، انکوائر نہیں بلکہ سیدھا ہی۔۔۔


اسلام آ باد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے کرپشن میں ملوث اور نالائق افسروں سے جان چھڑانے کیلئے انہیں قبل از وقت ریٹائر کرنے کا پلان بنالیا ہے اور اس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں قبل از وقت ریٹائر کرنے کیلئے ر یٹائر منٹ رولز جاری کردیے ہیں۔ اس کا اطلاق ان افسروں پر بھی ہوگا جنہو ں نے جن پر کرپشن کا الزام ثابت ہوگیا اور انہوں نے نیب یا کسی اور تحقیقاتی ادارے سے پلی بارگین کرلی اور رضاکارانہ طور پر رقم واپس کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر اعظم نے اس کیلئے سول سرونٹ ( سروس سے براہ راست ر یٹائر منٹ ) رولز 2020 کی منظوری دیدی ہے۔ ان رولز کا اطلاق فوری ہوگا۔ ان رولز کے تحت ریٹائر منٹ کیلئے ایک ریٹائر منٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ بورڈ گریڈ بیس اور اس سے اوپر کے افسروں کی براہ راست ریٹائر منٹ کی سفارشات مجاز اتھارٹی کو بھجو ائے گا۔ اس بورڈ کے چیئرمین ایف پی ایس سی کے چیئرمین ہوں گے۔ دیگر ممبران میں سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری فنا نس ڈویژن ، سیکر ٹری قانو ن وانصاف ، یا جس وزارت یا ڈویژن کا افسر ہوگا اس کے سیکرٹری ممبر ہوں گے۔
بورڈ کے سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری ٹو ہوں گے۔ دوسرا ریٹائرمنٹ بورڈ گریڈ 17سے گریڈ 19 کے افسروں کیلئے الگ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس بورڈ کے چیئرمین متعلقہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری یا سینئر جوائنٹ سیکر ٹری یا جوائنٹ سیکر ٹری ہوں گے۔ دیگر ممبران میں نمائندہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، نمائندہ فنا نس دویشن ، نمائندہ قانو ن و انصاف ڈویژن ، متعلقہ محکمے کا سر براہ شامل ہیں۔ ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ دویژن سیکرٹری ہوں گے۔ تیسرا بورڈ گریڈ 16اور اسے اوپر کے افسروں کیلئے ہوگا۔ اس کے سر بارہ متعلقہ ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری یا جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔
اس بورڈ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، فنانس ڈویژن ، قانون و انصاف کے نمائندے اور محکمہ کے سربراہ ممبر ہوں گے۔ اس وزارت کا ڈپٹی سیکر ٹری بورڈ کا سیکر ٹری ہوگا۔ جن سول سرونٹس کی براہ راست ریٹائر منٹ کیلئے سفارش کی جا ئے گی ان کی شرائط واضح کردی گئی ہیں۔ ان افسروں کو ریٹائر کیا جا ئے گا جن کی سالانہ رپورٹس میں ان کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی یا تین مختلف افسروں نے ان کے بارے میں منفی ریمارکس دیے اور وہ فائنل حیثیت اختیار کرگئے۔ ان افسروں کو ریٹا ئر کیا جا ئے گا جنہیں محکمانہ پرو موشن کمیٹی ، ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ یا سنٹرل سلیکشن بورڈ یا ہائی پاور بورڈنے دو مرتبہ سپر سیڈ کیا ہو یعنی ترقی کی سفارش کا اہل نہ سمجھا ہو اور یہ سفارشات مجاز اتھارٹی نے منطور کرلی ہوں۔
ان افسروں کو بھی ریٹائر کر دیا جا ئے گا جنہیں ڈی ایس بی یا سی ایس بی نے ایک سے زیادہ مرتبہ سی کیٹگری میں رکھا ہو۔ ہر ڈویژن ایسے افسروں کی فہرست مرتب کرے گا جو اس زمرے میں آتے ہیں اور مطلوبہ سروس مکمل کرچکے ہیں۔یہ سفارشات مجاز اتھارٹی یعنی وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی جو گریڈ22 کے افسر کو ذاتی شنوائی کیلئے نامزد کریں گے۔مجاز اتھارٹی جن افسروں کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کی منظوری دے گی۔وہ پنشن اور دوسری ریٹائرمنٹ مراعات کے حق دار ہوں گے۔متاثرہ افسروں کو اپیل کا حق دیا جا ئے گا۔

حکومت کا یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ

حکومت کا یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ




اسلام آباد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے خوش خبری سنائی ہے کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے سفری اور توانائی لاگت کم ہوگی، خوشخبری ہے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزیدکم ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کریں گے جو کرونا بجٹ ہوگا، چھوٹے تاجروں کے لئے تین ماہ کے بجلی بل معاف ہوں گے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو پیسے فراہم کررہی ہے، کرونا کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے 40لاکھ افراد کی مدد بھی کی جائے گی، کرونا کے ساتھ معیشت بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کرونا وائرس سے پہلے بہتر سمت میں جا رہی تھی، ہمارا روپیہ مستحکم ہو چکا تھا لیکن وبا نے ہماری معیشت کو دھچکا پہنچایا، لاک ڈائون کے باعث معاشی سرگرمیوں میں نمایاں کمی ہوئی اور عالمی معیشت سکڑنے سے ہماری برآمدات بھی بہت زیادہ کم ہوئیں۔

Tuesday, April 28, 2020

کوڑوں کے بعد سعودی عرب میں ایک اور بڑی سزا ختم کردی گئی

کوڑوں کے بعد سعودی عرب میں ایک اور بڑی سزا ختم کردی گئی

ریاض گزشتہ دنوں کوڑوں کی سزا کے خاتمے کا اعلان کرنے والے سعودی عرب نے کم عمری کے جرم میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔
کم عمری کے جرم پر سزائے موت کے خاتمے کااعلان مملکت کے انسانی حقوق کے کمیشن نے کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق  سعودی عرب کے انسانی حقوق کے کمیشن کے صدر عوادلعواد نے بتایا ہے کہ شاہی فرمان کے تحت ایسے کیسز میں کم عمری میں جرم کاارتکاب کرنے والوں کی سزائے موت (پھانسی)کو اب زیادہ سے زیادہ دس سا ل کی سزا میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اور یہ دس سال انہیں بچوں کیلیے بنائے گئے سینٹرز میں گزارنا ہوں گے۔

گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں،چیف جسٹس پاکستان

گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے 

متعلق کیس میں ریمارکس


اسلام آباد  سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل لگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی موجودہ ٹرم 24 جون 2020 کو ختم ہو رہی ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان حکومت کی ٹرم ختم ہوتی رہی ہے،ماضی میں گلگت بلتستان میں الیکشن کس قانون کے تحت ہوتے رہے ہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہاکہ 2015کاالیکشن آرڈر 2009 کے تحت ہوا،گلگت
 بلتستان آرڈر 2018 نگران سیٹ اپ کے حوالے سے خاموش ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے بعد حکومت نے قانون سازی کیوں نہیں کی؟جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اور عالمی اہمیت ہے،گلگت بلتستان کی گورننس آوَٹ سٹینڈنگ ہونی چاہیے،حکومت نے جو کرنا ہے خود کرے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے پہلے بھی صدارتی آرڈر جاری ہوتے رہے اب بھی کر لیں، اٹارنی جنرل نے کہاکہ نئی قانون سازی میں اگست 2019 میں ریجن میں ہوئی تبدیلوں کو بھی مدنظر رکھنا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہیئں جو پاکستانی شہریوں کو حاصل ہیں، عدالت نے گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات سے متعلق کیس جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا۔

یورپی تنظیم نے ایران کی خلائی کامیابیوں کا اعتراف کیا


یورپ کی ای ال ان نامی تنظیم نے ایک رپورٹ میں خلا میں نور سٹیلائٹ روانہ کرنے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم ای ال ان تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے ذریعہ نور سٹیلائٹ کے روانہ کئے جانے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی خصوصیات بیان کی ہیں اور ایران کے خلائی پروگرام میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نور سٹیلائٹ میں جدید تیکنیک کا بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ یورپ کی اس تنظیم نے جامد ایندھن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا بھی اعتراف کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے اُس راکٹ کا ریڈار پر پتہ تک نہیں لگایا جا سکا ہے جو سیٹیلائٹ نور کو خلا میں لے کر گیا۔ مذکورہ رپورٹ میں آیا ہے کہ ایران نے کامیاب قدم اٹھا کر یورپ کے مقابلے میں اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔ نور نامی دفاعی سیٹیلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹیلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے نور سٹیلائٹ روانہ کئے جانے میں ایرانی ماہرین کی کامیابی پر ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ نور سٹیلائٹ کی تیاری و روانگی کے تمام اقدامات ایرانی ماہرین کے ہاتھوں انجام پائے ہیں۔

Monday, April 27, 2020

ڈھائی ہزار امریکی دہشتگردوں کا عراق سے انخلاء

دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈروں نے ڈھائی ہزار امریکی دہشتگردوں کے عراق سے نکل کر کویت منتقل ہونے کی خبر دی ہے۔
امریکی فوج کی ویب سائٹ اسٹرائپس کی رپورٹ کے مطابق چھاتہ بردار امریکی دہشتگردوں کی بیاسیویں بٹالین کے کمانڈر آنڈرو ساسلاو نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے خبر دی ہے کہ چھاتہ بردار دہشتگرد جو سینٹرل کمانڈ کی مدد کے لئے علاقے میں داخل ہوئے تھے، آئندہ ہفتوں میں عراق سے کویت منتقل ہو جائیں گے۔
امریکی دہشتگردوں کی مذکورہ ویب سائٹ نے چھاتہ بردار دہشتگردوں کی بیالیسویں بٹالین کے کمانڈر کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہیں امریکہ پہنچنے کے بعد دو ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا پھیلنے کے بعد سے اب تک آٹھ سو سے زیادہ امریکی دہشت گرد عراق سے امریکہ واپس امریکا جا چکے ہیں اور بہت سے دہشت گرد کویت میں تعینات ہیں جبکہ کچھ عراق میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت کے بہانے موجود ہیں  ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد مغربی ایشیا کے ملکوں میں تعینات ہے اور شام اور عراق کے باضابطہ مطالبے کے باجود امریکی دہشتگرد ان ممالک سے انخلا پر تیار نہیں اور اپنی غیر قانونی موجودگی پر مُصِر ہے ۔
امریکہ کے چیف آف آرمی اسٹاف مارک میلی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جنوری دوہزار بیس میں مغربی ایشیا بھیجی گئی امریکی فوج کی بیالیسویں بٹالین کے چھاتہ بردار فوجیوں کی بڑی تعداد، کورونا پھیلنے کے باعث امریکا واپس نہیں آسکتی ہے۔
دہشتگرد امریکیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی رپورٹیں منظرعام پر آنے کے باوجود امریکی وزارت جنگ پینٹاگون اس سلسلے میں پوری طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے اچانک ہٹا دیا گیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے اچانک ہٹا دیا گیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی ،اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو رہا تھا پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بھی رابطہ کیاگیا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی ۔

کرپشن الزامات، عمر اکمل کو بڑی سزا سنا دی گئی

کرپشن الزامات، عمر اکمل کو بڑی سزا سنا دی گئی


لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر سپاٹ فکسنگ معاملے میں 3 سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے باعث وہ ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔
چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میرتفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے آغاز سے قبل معطل کئے گئے عمر اکمل کو بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔ عمر اکمل نے ان نوٹسز کا جواب دیتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کیلئے درخواست نہیں کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین کے سپرد کردیا تھا۔
اں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کیلئے عمر اکمل اور پی سی بی کو نوٹسز جاری کئے تھے اور آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں اس کی سماعت ہوئی جس دوران تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا گیا اور سماعت کے بعد عمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.4. 2 کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا جو کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنے سے متعلق ہے۔ آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر 6ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن معطلی کے سبب ان کی لیگ سمیت ہر طرح کے کرکٹ مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اب وہ تین سال تک ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔

کِم جانگ اُن اور کورونا وائرس: شمالی کوریا کے رہنما آخر کہاں ہیں؟


کِم جانگ اُن اور کورونا وائرس: شمالی کوریا کے رہنما آخر کہاں ہیں؟


جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
ان خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما ممکنہ طور پر بیمار ہیں یا انھیں کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے دیگر لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔
بہر حال انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انھیں شمالی کوریا میں کوئی غیرمعمولی نقل و حرکت یا سرگرمی نظر نہیں آئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کے روز ایک بند کمرہ میٹنگ میں شمالی کوریا کے ساتھ اتحاد کی نگرانی کرنے والے جنوبی کوریا کے وزیر کم یون چول نے کہا کہ حکومت کے پاس ایسی قابل اعتبار انٹیلیجنس رپورٹس ہیں جن کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا میں کسی قسم کی غیر معمولی سرگرمیاں نہیں ہو رہی ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی صحت کے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئیں جب انھوں نے 15 اپریل کو ایک اہم سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی اور اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے سکیورٹی مشیر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 'زندہ اور صحت مند' ہیں۔

Saturday, April 25, 2020

نیویارک میں کورونا وائرس چین سے نہیں آیا بلکہ

"نیویارک میں کورونا وائرس چین سے نہیں آیا بلکہ۔۔۔" امریکی ریاست کے گورنر نے نیا انکشاف کردیا ،صدر ٹرمپ پر بھی تنقید

نیویارک امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومونے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ریاست میں کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپ سے آیا ہے ۔  انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے سفری پابندیوں میں تاخیر سے کام لیا جس کی وجہ سے وائرس کو پھیلنے کا موقع ملا۔
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق گورنر نیویارک  نے ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مارچ کو جب پہلا کورونا کیس رجسٹرڈ ہوا تو اس وقت تک دس ہزار نیویارکرز کا اس وائرس سے ٹکراو ہوچکا تھااور اس کا ذریعہ یورپی ملک اٹلی تھا۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے دوفروری کو اس وائرس کے پھیلاو کے ایک ماہ سے بھی زائد عرصے کے بعد پہلے چین اور پھر یورپ سے سفری پابندیوں کااعلان کیالیکن تب تک یہ وائرس بری طرح امریکا میں پھیل چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کیلئے اپنا داخلی دروازہ بند کردیا جو کہ صحیح تھا مگر پچھلے دروازے کو دوسرے ممالک کیلئے کھلا رکھا، حالانکہ اس وقت تک وائرس دنیا کے مختلف کونوں تک پہنچ چکا تھا۔
انہوں نے کہااس وائرس سے لڑنے کیلئے انہوں نے کسی بھی امریکی ریاست سے بڑھ کر تیزی دکھائی اور انیس دنوں کے اندر مکمل ڈاون کیا۔
خیال رہے امریکہ میں  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 51000 سے تجاوز کر گئی ہے. امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئیں جہاں 11,544لقمہ اجل بنے جبکہ متاثرین کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔
ایک طرف ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تو دوسری جانب  تین امریکی ریاستوں نے کچھ دکانوں اور کاروباروں کو کھلنے کی اجازت دے دی ہے۔
جارجیا اور اوکلاہوما میں سیلونز اور سپا جبکہ الاسکا میں ریستورانوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔
جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوالات لینے سے انکار کرتے ہوئے بریفنگ سے واک آؤٹ کر گئے۔
انھیں یہ تجویز پیش کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے سے شاید اس وائرس کے علاج میں مدد مل سکے۔
ڈاکٹروں اور جراثیم کش ادوایات بنانے والوں نے اس تجوز کی مذمت کی ہے۔ لائیسول اور ڈیٹول جیسے جراثیم کش محلول بنانے والی کمپنی ریکٹ بینکیسر نے صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد ایک وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی حالت میں اور کسی بھی طریقے سے ہماری جراثیم کش مصنوعات کو انسانی جسم کے اندر نہ جانے دیا جائے‘۔

رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ

خدائے سبحان کا مبارک مہینہ، رمضان اپنی تمام تر برکتوں اور رحمتوں کے ہمراہ شروع ہو گیا ہے ۔
وہ مہینہ جس کے استقبال میں بندگان خدا اپنی آنکھیں بچھائے ہوئے تھے اور جسے اللہ والے اپنے نئے سال کا آغاز قرار دیتے ہیں، گناہوں کے دلدل میں پھنسے عاصی بندے اسے اپنی نجات کا فرشتہ مانتے ہیں اور جس میں عبادت، راز و نیاز، تذکیہ نفس اور فقرا و مساکین کی مدد کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ہندوستان اور عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج 25 اپریل کو یکم رمضان المبارک ہے تاہم سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور شام میں کل بروز جمعہ یکم رمضان المبارک تھی ۔

افغان امن معاہدہ حکومت کی سست روی اور طالبان کی ضد کے باعث ڈیڈ لاک کا شکار

افغان امن معاہدہ حکومت کی سست روی اور طالبان کی ضد کے باعث ڈیڈ لاک کا شکار



افغانستان امن معاہدہ کے نفاذ پر عمل درآمد کے پہلے مرحلے میں ہی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے۔ افغان حکومت نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کا کہا ہے لیکن افغان طالبان نے اسے مسترد کر دیا ہے۔
افغان حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے تو افغان طالبان مزید بات چیت سے انکاری ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات میں فریقین اس امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تیار نظر آتے ہیں اور ’منم‘ یعنی مانتا ہوں کی بات کرتے ہیں مگر جب عملدرآمد کی بات ہوتی ہے تو وہاں اس پر عمل درآمد نہیں ہو پاتا جس میں ’نہ منم‘ یعنی نہیں مانتا ہوں کی بات سامنے آجاتی ہے۔
قیام امن کے لیے افغان صدر اشرف غنی نے دنیا میں کورونا وائرس کے خطرات اور ماہ رمضان کے تقدس کی خاطر جنگ بندی کا کہا ہے۔ اس بارے میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انھوں نے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں پائیدار امن کے قیام اور جنگ بندی سمیت تمام معاملات کا حل ہے اور اس معاہدے کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور عالمی سطح پر تائید حاصل ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ایسے میں امن معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں جنگ بندی کا کہنا غیر معقول ہے۔
افغان طالبان کا کہنا ہے جب امن معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس پر عمل درآمد سے جنگ بندی بھی ہو سکتی ہے اور امن کا قیام بھی ممکن ہو گا تو اس پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ دوسری جانب ایسی اطلاعات ہیں کہ افغان حکومت کو قیدیوں کی رہائی میں قانونی مسائل درپیش ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان اور پاکستان میں بھی کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 785 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز بڑھ کر 11 ہزار 940 تک جا پہنچ گئے ہیں جن میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 932 ہے۔ ان مریضوں میں 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 755 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 16 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی۔
ادھر ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 24506 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔
 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 1429 نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے مزید57 افراد کی موت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 775 ہو گئی ہے۔ درایں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 314 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 5063 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم

سعودی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم

ریاض جدت اور 'ترقی پسندیدت' کی جانب ایک اور قدم، سعودی عرب نے ایک اور تاریخی فیصلہ کرلیا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں سے سزا کو ختم کرنے کاحکم سنا دیا۔
برطانوی خبرایجنسی رائٹرز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جرم پر کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حکم کے بعد سعودی عرب میں کوڑوں کی جگہ قید اور جرمانے جیسی سزائیں دی جائیں گی۔
رائٹرز نے سعودی اعلیٰ عدالت کی ایک دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ رواں ماہ میں  
سعودی عرب میں جرم پر 'کوڑے' مارنے کی سزا کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سعودی عرب میں کئی جرائم کی سزا کوڑے مار کی دی جاتی تھی تاہم سعودی قیادت نے حال ہی میں جہاں ماضی کی کئی چیزوں کو ختم کیا ہے وہیں اب کوڑے مارنے کی سزا بھی سعودی عرب کے ماضی کا حصہ بن گئی ہے
عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس سزاکا خاتمہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی ہدایت پر کیا گیا ہے جبکہ یہ اصلاح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی میں کی جا رہی ہے۔
 اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات میں توسیع ہے جو فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایات اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی براہ راست نگرانی میں متعارف کروائی گئی ہیں۔

Friday, April 24, 2020

داعش کا حملہ ناکام

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے جمعرات کے روز عراق کے صوبے نینوا میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے
تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ نینوا کے علاقے الحضر میں حملہ کرنے کی کوشش کی جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی و پیشرفت، عوام کا قانونی حق ہے: ایران

ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی باالخصوص خلائی شعبے میں ترقی و توسیع اور پیشرفت کو ایرانی عوام کا قانونی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ، پُرامن مقاصد اور ایران کی دفاعی پالیسی کے دائرے میں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے نور نامی دفاعی سیٹلائٹ لانچ کرنے کے کامیاب تجربے پر امریکی حکام کے حالیہ بیانات کو ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی حکومت کی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور سائنس و ٹیکنالوجی بالخصوص خلائی شعبے میں ترقی اور پیشرفت کو ایران کا قانونی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مداخلتوں کا ترقی کی راہ میں ایرانی عوام کےعزم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 
سید عباس موسوی نے کہا کہ کسی بھی قرارداد نے ایران کو خلا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے پر پابندی عائد نہیں کی اور اس حوالے سے  قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر مبنی امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی اور دوسرے ملکوں پر بھی اس قرارداد کی خلاف ورزی کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔
سید عباس موسوی نے ایرانی سیٹلائٹ لانچ کرنے پر جرمنی کے موقف کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جرمن وزارت خارجہ نے ایرانی انجینئروں کے ذریعے تعمیر کردہ سیٹلائٹ نور کی لانچنگ سے متعلق خدشات کا اظہار ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب جرمنی کے وزیر دفاع نے جوہری بم حمل کرنے والے جنگی طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دوہری پالیسی دنیا، علاقے اور یورپ کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بدھ کے روز پہلا دفاعی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا اور ایرانی نور سیٹلائٹ زمین کی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔

پاکستان: کورونا میں 10 ہزار513 افراد مبتل

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 10 ہزار 513 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی۔ جبکہ ملک میں 7 ہزار 952 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان کے صوبوں خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 83 ، سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان میں 8 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: انڈیا میں مسلمانوں کا رمضان کیسا گزرے گا؟

کورونا وائرس: انڈیا میں مسلمانوں کا رمضان کیسا گزرے گا؟


سعودی عرب میں سب سے اعلیٰ مذہبی تنظیم نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر وہ رمضان کے مقدس ماہ میں گھروں میں رہ کر عبادت کریں تا کہ کورونا وائرس کے پھیلا‎‎ؤ کو روکا جا سکے۔
اس مذہبی تنظیم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اجتماع سے گریز کرنا چاہیے۔
انڈیا میں رمضان 24 یا 25 اپریل کو شروع ہو گا۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر انڈیا میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور ملک بھر کی مساجد بند ہیں۔ سعودی عرب نے بھی اپنی مساجد بند کر رکھی ہیں جن میں مسلمانوں کے لیے دنیا کی سب سے مقدس مذہبی عبادت گاہ مسجد الحرام بھی شامل ہے۔
ایران کی اسلامی حکومت نے کہا ہے کہ اگر مسلمان لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزہ نہ رکھ پائیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ادھر انڈیا کی بھی سرکردہ اسلامی تنظیموں اور مدارس نے ملک کے مسلمانوں سے رمضان میں مساجد نہ جانے کے بجائے گھر پر رہ کر نماز اور تراویح ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
لیکن انڈیا کے پڑوسی ملک پاکستان کے سرکردہ علما کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مسلمان رمضان میں مساجد میں جا کر ہی نماز ادا کریں گے۔

انڈین مسلمانوں کے لیے رمضان کی گائیڈ لائن

انڈیا کے دانشوروں نے علماء سے مشاورت کرنے کے بعد انڈین مسلمانوں کے لیے چند ضابط کار جاری کیے ہیں جن میں چند اہم نکات درج ذیل ہیں:
  • مساجد کے بجائے لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور لاک ڈاؤن کے دوران مساجد کے لاؤڈسپیکر کے ذریعے آذان دینا بند کر دیں۔
  • مساجد میں افطار کا اہتمام نہ کریں
  •   تماز تراویح گھروں میں ہی پڑھیں۔
  • مساجد میں افطار کا اہتمام نہ کریں
  • رمضان کے دوران شاپنگ کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں

مشکلات کیا ہیں؟

اس کے علاوہ ملک کی مختلف مساجد کی جانب سے لاک ڈاؤن کا احترام کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
جنوبی دلی کے مہارانی باغ کے علاقے میں ایک قدیم مسجد ہے جس کے مرکزی دروازے پر تالا لگا ہوا ہے۔ اس کے منتظمین معین الحق کا کہنا ہے کہ مسجد بند ضرور ہے لیکن پانچوں وقت لاؤڈ سپیکر سے آذان دی جاتی ہے جس میں رمضان کے دوران گھروں میں نماز پڑھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
مسلمانوں نے رمضان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لوگوں سے بات کرنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ اس لاک ڈاؤن کے دوران وہ کھانے پینے کے بجائے روحانی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
حیدرآباد کے ایک تاجر فرید اقبال کے مطابق یہ وقت مساجد میں بھیڑ جمع کرنے کا نہیں ہے۔ ’اس لاک ڈاؤن نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ گھروں میں رہ کر پورے دھیان سے عبادت کریں۔‘
رمضان کا مہینہ انڈین مسلمانوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا، کیونکہ گھر پر رہ کر نماز پڑھنا اور اس مقدس ماہ کا روایتی طور پر اہتمام نہ کرنا، اس کا تصور کرنا مشکل ہے۔
سابق الیکشن کمشنر آئی وائی قریشی کہتے ہیں، ’جو لوگ عام دنوں میں مسجد میں نہیں جاتے وہ رمضان میں جاتے ہیں۔ انھیں لگتا ہے کہ اس مبارک ماہ میں اگر مسجد نہیں گئے تو گناہ ہو گا۔ ان گائئڈ لائنز میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اگر مکہ کی مسجد میں تالا لگ سکتا ہے تو یہ مساجد تو بہت چھوٹی ہیں۔

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...