نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 10 ہزار 513 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی۔ جبکہ ملک میں 7 ہزار 952 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں سے 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 337 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان کے صوبوں خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 83 ، سندھ میں 69، پنجاب میں 58، بلوچستان میں 8 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment