International

تیل کی قیمتیں زیرو سے نیچے، ایران پہلے سے ہی تیار تھا ان حالات کے لئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران پہلے ہی ان حالات کے لئے تیار تھا کہ تیل کی آمدنی بالکل رک جائے۔
اسحاق جہانگیری نے کہا کہ آج ہم جن حالات میں ہیں اور تیل کے بازار کی جو حالت ہے، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ہم پہلے سے ہی اس کے لئے تیار تھے۔
عالمی بازار میں تیل کی قیمتیں زیرو سے بھی نیچے چلی گئیں۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہماری کچھ صنعتوں پر اثر پڑا ہے، اب ملک کی یونیورسٹیوں اور تحقیقاتی مراکز کو چاہئے کہ موجودہ مشکلات سے باہر نکلنے کے لئے سانئسی روش تلاش کریں۔
ایران کئی برسوں سے کوشش کر رہا ہے کہ اپنے اقتصاد کو تیل پر وابستگی سے آزاد کرا لے۔

No comments:

Post a Comment

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...