شک کس بات کی!


شک کس بات کی
  از قلم:محمد عسکری کریمی 
 دینی ماحول سے دوری کے نقصانات: آج کے پرفتن دور میں جبکہ ایک طرف بے عملی اور بدعقیدگی کو شب وروز فروغ دیا جارہا ہے.تو دوسری طرف مسلمانوں کی اکثریت خصوصاً نوجوان علم دین سے دوری اور اپنے مذہبی عقائد سے متعلق معلومات نہ ہونے کے سبب غیر مسلموں اور بد مزہبوں کے منافقانہ(بظاہراصلاحی ودینی)طرزعمل سے متاثر ہوکر ان کے قریب ہورہا ہے.اور دین اسلام کی حقانیت ومزہب اسلام کی عظیم ہستیوں جیسے انبیاء کرام اہلیبت اطہار صابہ کرام کی عظمتوں پر ہونے والے پراسرار پوشیدہ حملوں کا ناواقفیت کی بناپرشکار ہوکر اپنے عقیدے اور ایمان کی بربادی کاسامان کررہاہے
*اسلام دشمن قوتیں*  اس وقت پوری دنیا میں اسلام دشمن قوتیں اور بدعقیدہ تنظیمین دین اسلام کے حقیقی عقائد کو مسخ کرنے اور دین کی مقدس ہستیوں جہنوں نے اللہ ورسول کے عطاکردہ مقام وروحانی طاقت اور مثالی کردار سے مزہب اسلام کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا فرمایا 
 ان نفوس قدسیہ کی عظمت سے متعلق یہ اسلام دشمن عناصر سادہ لوح مسلمانوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں. تاکہ مسلمانوں کے دلوں سے عظمت مصطفی عظمت اہلبیت عظمت صحابہ واولیاء ر کم کی جاسکے. کیونکہ تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے. کہ مسلمانوں نے جب بھی اپنے اسلاف کی عظمت ومحبت کو دل میں بساکر پرچم اسلام کی سربلندی کی خاطر اپنی پیش قیمت جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا جزبہ لے کر دشمنان اسلام پر تیغ پرغضب اٹھائی تو کفر کو عظیم شکست سے دور چار ہونے پر مجبور کردیا
*بھیانک سازش* اس لیے باطل مزاہب نے یہ محسوس کرلیا کہ اگر مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے.تو پہلے انکی حقیقی عقائد میں کمزوری پیدا کرکے انکے دلوں سے عظمت خدا،عظمت مصطفی،عظمت اہلیبت اطہار،عظمت صحابہ کو نکالنا ہوگا.
 اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کفار بداطور نے منظم سازش کے تحت اپنے زرخرید لوگوں کے زریعے سے مسلمانوں میں باطل عقائد داخل کردیئے جس کا اثر آہستہ آہستہ نظر آنا شروع ہوا ہے
*گھناؤنا انداز*  بدقسمتی سے مسلمانوں میں ایسے طبقے بھی پیدا ہوگئے ہے.جواپنے ہی اسلاف (جن کی زہد وتقوی کی تعریف میں قلم کی زبان خشک ہوجاتی ہے اور جن کے عدل وانصاف کے سامنے شاہ وگدا کی تمیز حرف غلط کی طرح مٹ جاتی ہے.)ان عظیم نفوس قدسیہ کی شخصیت ،تحقیق اور اجتہاد سے متعلق گھاؤنے انداز سے لب کشائی کی جرات کرکے انکے بلند وبالا مقام کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش میں مصروف ہیں
 تاکہ ملت اسلامیہ کو صراط مستقیم سے ہٹا کر ضلالت وگمراہی پر خار تاریک راہ کی جانب دھکیلا جاسکے امت کا شیرازہ بکھیرنے میں ان اسلام دشمن عناصر کا بڑا ہاتھ ہے
*ایمان کے لئے خطرات* بتانا مقصود یہ ہے کہ موجودہ حالات بہت زیادہ نا گفتہ بہ ہیں.ایمان جیسی قیمتی دولت جس کی حفاظت کی اشد ضرورت ہے.آج اس کو سخت خطرات لاحق ہیں.
 کوئی توحید کی آڑلے کر ایمان چھیننے کی کوشش میں مصروف ہے تو کوئی ولایت کے نام پر. کوئی اپنے طور پر قرآن وحدیث کو ہرکس ناکس کے لئے سمجھنا آسان ہے بتا کر،ایمان کو خطرات سے دوچار کرنے کے لیے برسر پیکار ہے 

تارےخموش ہیں بڑی اندھیاری رات ہے
 ایمان کو لوٹنے کےلئے ڈاکوؤں کی گھات ہے
مگر افسوس کہ بدقسمتی سے آج کا مسلمان بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ ان عظیم خطرات ومسائل کو مولویوں کے جھگڑےکا نام دے کر دینی ماحول سے دوری اختیار کرتاجارہا ہے.
اے خاصئہ خاصان رسل وقت دعا ہے
 امت پہ تیری آکے عجب وقت پڑا ہے

No comments:

Post a Comment

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...