دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان اور پاکستان میں بھی کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 785 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز بڑھ کر 11 ہزار 940 تک جا پہنچ گئے ہیں جن میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 932 ہے۔ ان مریضوں میں 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 755 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 16 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی۔
ادھر ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 24506 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 1429 نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے مزید57 افراد کی موت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 775 ہو گئی ہے۔ درایں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 314 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 5063 تک پہنچ گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment