کِم جانگ اُن اور کورونا وائرس: شمالی کوریا کے رہنما آخر کہاں ہیں؟
جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
ان خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما ممکنہ طور پر بیمار ہیں یا انھیں کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے دیگر لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔
بہر حال انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ انھیں شمالی کوریا میں کوئی غیرمعمولی نقل و حرکت یا سرگرمی نظر نہیں آئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کے روز ایک بند کمرہ میٹنگ میں شمالی کوریا کے ساتھ اتحاد کی نگرانی کرنے والے جنوبی کوریا کے وزیر کم یون چول نے کہا کہ حکومت کے پاس ایسی قابل اعتبار انٹیلیجنس رپورٹس ہیں جن کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ شمالی کوریا میں کسی قسم کی غیر معمولی سرگرمیاں نہیں ہو رہی ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی صحت کے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئیں جب انھوں نے 15 اپریل کو ایک اہم سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی اور اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کے سکیورٹی مشیر نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 'زندہ اور صحت مند' ہیں۔
No comments:
Post a Comment