Tuesday, May 5, 2020

پاکستان میں گٹر صاف کرنے والے دراصل کون ہیں؟ افسوسناک کہانی

پاکستان میں گٹر صاف کرنے والے دراصل کون ہیں؟ افسوسناک کہانی


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں صفائی عملے کے لیے صرف مسیحیوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔گٹر صاف کرنے اور دیگر ایسے صفائی کے کاموں کے لیے نوکریوں کے جو اشتہار دیئے جاتے ہیں ان پر واضح کیا جاتا ہے کہ صرف مسیحی اس نوکری کے اہل ہیں۔ یہ گٹرصاف کرنے والے دراصل کون ہیں؟ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان کے ماضی کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ لوگ نچلی ذات کے ہندو تھے جنہوں نے اونچی ذاتوں کے مظالم سے تنگ آ کر عیسائیت قبول کر لی تھی لیکن ان کے ساتھ اب بھی وہی نچلی ذات والے ہندوﺅں کا سا سلوک روا رکھا جا رہا ہے
لاہور کے ایرک نامی مسیحی نے بتایا کہ ”گٹرصاف کرنا بہت مشکل نوکری ہے۔ میں جب کسی گٹر میں اترتا ہوں تو میرے چاروں طرف کاکروچوں کے جھنڈ پھر رہے ہوتے ہیں۔کام کے بعد بھی ہمارے جسم سے بدبو آ رہی ہوتی ہیں۔ جب ہم کام ختم کرکے گھر جاتے ہیں اور کھانے لیے نوالہ منہ کی طرف لیجاتے ہیں تو ہمارے ہاتھ سے بدبو آ رہی ہوتی ہے۔گٹر میں زہریلی گیسوں کی وجہ سے کئی ورکرز کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔ “
ایرک نے بتایا کہ ”دیگر نچلی ذات کے ہندوﺅں کی طرح میرے آباﺅ اجداد بھی صدیوں پہلے مسیحی بن گئے تھے۔ انہیں امید تھی کہ شاید اس طرح وہ اس ذات پات کی چکی میں پسنے سے محفوظ ہو جائیں گے لیکن آج صدیوں بعد بھی ہمارے ساتھ وہی سلوک کیا جا رہا ہے۔ہم اس وقت بھی اچھوت تھے اور آج بھی ہمیں اچھوت ہی سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے آباﺅ اجداد نے اس غلیظ کام سے بچنے کے لیے مذہب تبدیل کیا تھا لیکن ہم آج بھی وہی کام کرنے پر مجبور ہیں

کورونا کے پھیلاؤ نے ثابت کر دیا کہ میں صحیح تھا: ٹرمپ کی ایک اور لن ترانی

امریکا کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے امریکیوں کو ایک ہی چیز سکھائي ہے اور وہ یہ کہ میں صحیح تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کے بے تحاشا پھیلاؤ کو روکنے میں اپنی کمزور کارکردگي اور اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقیدوں اور اعتراضات کے باوجود نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ کورونا کے اتنے زیادہ پھیلاؤ نے سبھی کے سامنے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ وہ حق بجانب تھے۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں کی پرامیدی لوٹ آئی ہے اور اب وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئي کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب جو معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور جس کی وجہ سے تین کروڑ لوگوں نے بے روزگاری کے انشورینس کا مطالبہ کیا ہے، وہ جلد ہی ختم ہو جائے گا اور رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں امریکا کی معیشت، اپنی طاقت پھر سے حاصل کر لے گي۔ واضح رہے کہ امریکا میں بارہ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ستر ہزار سے زیادہ ہو گئي اور اس طرح امریکا دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے

کورونا وائرس: پلازما تھیراپی کیا ہے اور پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟

کورونا وائرس: پلازما تھیراپی کیا ہے اور پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟




حیدر آباد کے ایک عمر رسیدہ شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا تاکہ وہ باآسانی سانس لے سکیں۔
اس دوران ان کی ڈاکٹر بیٹی نے ہسپتال کے حکام سے گزارش کی کہ ان کے والد کا علاج ’پلازما تھیراپی' کے ذریعے کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے ان کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پہلے ایسے مریض بن گئے ہیں جن کے علاج کے لیے پلازما تھیراپی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 53 سالہ اس مریض کو ایسے شخص کے خون کا پلازما منتقل کیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مریض کے اہلخانہ نے ’رضاکارانہ طور پر خود کو اس تجربے کے لیے پیش کیا ہے

Monday, May 4, 2020

پیشین سرحد پر ایران اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں بحال

پیشین سرحد پر ایران اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں بحال



پاکستان کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے اشیا کی درآمدات کے لئے پیشین کے سرحدی علاقے میں سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرحدی حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ پیشین کے سرحدی علاقے میں ایران سے پاکستان کے لئے اشیا اور مصنوعات کی درآمدات کے لئے بنائے گئے مرکز کو ہفتے میں چار روز صبح آٹھ بجے سے دو بجے دن تک کھولا جائے گا اور ایران کے اس مرکز سے پاکستان میں، غذائی اشیا درآمد کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سرحد سے روزانہ پچاس ٹرک اور دوسری گاڑیاں رفت و آمد کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران سے بعض پڑوسی ملکوں منجملہ پاکستان و افغانستان میں اشیا کی درآمدات کے لئے سرحدی مراکز بند کر دیئے گئے ہیں

اگر آپ بھی یوٹیوب اور فیس بک سے پیسے کمانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی یوٹیوب اور فیس بک سے پیسے کمانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں


سان فرانسسکو  کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث گوگل اور فیس بک کے اشتہارات میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے یوٹیوبرز اور بلاگرز کی آمدن میں کمی آئی ہے
لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھا ہے لیکن اس سب کے باوجود اشتہارات میں کمی آئی ہے۔ گوگل اور فیس بک کے ساتھ تشہیر کرنے والی کمپنیوں نے  کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے سبب اشتہارات میں کمی کی ہے۔
گوگل اور فیس بک اس وقت امریکہ کی ڈیجیٹل مارکیٹ کے اشتہارات کا 70 فیصد حصہ رکھتی ہیں لیکن حالیہ لاک ڈاؤن میں اشتہارات کی کمی کی وجہ سے نہ صرف دونوں کمپنیوں کی آمدن میں کمی ہوئی ہے بلکہ یوٹیوبرز اور بلاگرز کی آمدنی بھی کم ہوئی ہے

عراق میں داعشی عناصر کے خلاف کاروائی

عراق کے صوبے الانبار کی آپریشنل کمان نے اس صوبے کے مغربی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف رمضان دوم کے نام سے ایک بڑی فوجی کاروائی کا آغاز کیا ہے
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کی آپریشنل کمان میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ذمہ دار عہدیدار احمد نصراللہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ صوبے الانبار کے مغربی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف فوجی کاروائی سات اہم علاقوں سے شروع کی گئی ہے  جس میں الحشد الشعبی کی ساتویں ڈویژن شرکت کر رہی ہے اور اس کاروائی کا مقصد داعش دہشت گرد گروہ کے ان تمام باقی بچے عناصر کا صفایا کرنا ہے جو ان علاقوں میں اب بھی سرگرم عمل ہیں۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے مختلف علاقوں میں تلاش و جستجو اور بچے کھچے داعشی عناصر کا تعاقب کرنے کے لئے اسود الصحرا کاروائی شروع کی گئی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اسود الصحرا فوجی کاروائی نو علاقوں میں اور داعش کے باقی بچے عناصر کو پکڑنے یا ان کا صفایا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے اور اس کاروائی میں عراق کی فضائیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔
اس کاروائی کے آغاز میں ہی حشد الشعبی کی ایک بریگیڈ نے المدہم کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے تین سرغنہ کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد کی حامل ان کی گاڑی کو تباہ کر دیا۔
گذشتہ ہفتے پیر کے روز بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبے الانبار کے مغربی علاقے میں ’’رمضان ۱‘‘ کاروائی انجام دی جس میں عراقی فوج اور سرحدی گارڈز نے بھی شرکت کی۔ یہ کاروائی عکاشات کے صحرا میں انجام دی گئی جو شام سے ملنے والی عراق کی مشترکہ سرحدوں کے قریب واقع ہے۔
دوسری جانب عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے سیاسی ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے مختلف صوبوں میں داعش دہشت گرد گروہ کی تازہ کاروائیاں امریکی اور سعودی منصوبوں کا حصہ ہیں۔
محمد محی نے اتوار کے روز ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب، عراق پر اپنے سیاسی عزائم مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے داعش کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے دوبارہ اکسایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں از خود نہیں ہیں بلکہ علاقائی و بین الاقوامی انٹیلی جینس تنظیموں کی جانب سے ان دہشت گردوں کی حمایت کی جا رہی ہے اور ان دہشت گردوں کو اطلاعات اور مختلف قسم کے ہتھیار  بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
حزب اللہِ عراق کے ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کو دوبارہ سرگرم بنانے میں سعودیوں کا کردار بنیادی طور پر رہا ہے اور داعشی عناصر کا یہ کردار عراق میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں سے بھی غیر مربوط نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ داعشی عناصر نے ایک ساتھ کئی صوبوں میں اپنی تخریبی کاروائیاں شروع کی ہیں۔
محمد محی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ عراق پر اپنے سیاسی مقاصد مسلط کر کے اس ملک کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ میدان عمل سے حشد الشعبی کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا کہ داعشی عناصر عراق کی سیکورٹی فورس اور حشد الشعبی کی موجودگی کی بنا پر عراق کے علاقوں پر تسلط نہیں جما سکتے

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں



ونزوئلا کے صدر مادورو نے ملک کی سیکورٹی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے نئی فوجی مشقوں کے انقعاد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
نیکلس مادورو نے  اتوار کو ونزوئلا پر ایک مسلح گروہ کے حملے کے بعد اندرون ملک بالخصوص ساحلی علاقے میں سپ ربولیواری نامی جنگی مشقوں کا نیا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد ملک کی بری ، بحری اور فضائی حدود کی نگرانی اور امن و صلح کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے خفیہ نیٹ ورک  کا پتہ لگانا ہے ۔
ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے بھی کہا ہے کہ کولمبیا کے چھاپہ ماروں نے اتوار کو  ملک کے شمالی صوبے لاگوآیرا پر حملے کی  کوشش کی تھی ۔
ونزوئلا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں اس جارح مسلح گروہ کے آٹھ افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ونزوئلا کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں امریکہ کے ادارہ انسداد منشیات کا ایک جاسوس بھی شامل ہے ۔
 ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بنا دئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگرد گروہ کا مقصد ونزوئلا کے حکام کو قتل کرنا اور ملک میں تشدد کو ھوا دینا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی، گذشتہ کئی مہینوں سے ونزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی مدد سے اس ملک میں بغاوت کرانے اور امریکی پالیسیوں کی مخالف ونزوئلا کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...