Monday, May 4, 2020

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں



ونزوئلا کے صدر مادورو نے ملک کی سیکورٹی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے نئی فوجی مشقوں کے انقعاد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
نیکلس مادورو نے  اتوار کو ونزوئلا پر ایک مسلح گروہ کے حملے کے بعد اندرون ملک بالخصوص ساحلی علاقے میں سپ ربولیواری نامی جنگی مشقوں کا نیا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد ملک کی بری ، بحری اور فضائی حدود کی نگرانی اور امن و صلح کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے خفیہ نیٹ ورک  کا پتہ لگانا ہے ۔
ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے بھی کہا ہے کہ کولمبیا کے چھاپہ ماروں نے اتوار کو  ملک کے شمالی صوبے لاگوآیرا پر حملے کی  کوشش کی تھی ۔
ونزوئلا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں اس جارح مسلح گروہ کے آٹھ افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ونزوئلا کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں امریکہ کے ادارہ انسداد منشیات کا ایک جاسوس بھی شامل ہے ۔
 ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بنا دئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگرد گروہ کا مقصد ونزوئلا کے حکام کو قتل کرنا اور ملک میں تشدد کو ھوا دینا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی، گذشتہ کئی مہینوں سے ونزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی مدد سے اس ملک میں بغاوت کرانے اور امریکی پالیسیوں کی مخالف ونزوئلا کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں

No comments:

Post a Comment

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...