امریکا کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے امریکیوں کو ایک ہی چیز سکھائي ہے اور وہ یہ کہ میں صحیح تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کے بے تحاشا پھیلاؤ کو روکنے میں اپنی کمزور کارکردگي اور اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقیدوں اور اعتراضات کے باوجود نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ کورونا کے اتنے زیادہ پھیلاؤ نے سبھی کے سامنے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ وہ حق بجانب تھے۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں کی پرامیدی لوٹ آئی ہے اور اب وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئي کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب جو معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور جس کی وجہ سے تین کروڑ لوگوں نے بے روزگاری کے انشورینس کا مطالبہ کیا ہے، وہ جلد ہی ختم ہو جائے گا اور رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں امریکا کی معیشت، اپنی طاقت پھر سے حاصل کر لے گي۔ واضح رہے کہ امریکا میں بارہ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ستر ہزار سے زیادہ ہو گئي اور اس طرح امریکا دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے
No comments:
Post a Comment