Friday, April 24, 2020

برطانیہ: کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کا دو رضاکاروں پر تجربہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کے علاج کی ممکنہ ویکسین کا دو رضاکاروں پر تجربہ کیا گیا ہے۔
اس مطالعے کے لیے 800 سے زائد افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ان میں آدھے رضاکاروں کو کووڈ 19 کی ویکسین جبکہ باقی افراد کو گردن توڑ بخار سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔رضاکاروں کو یہ معلوم نہیں ہو گا کہ انھیں کون سی ویکسین لگائی گئی ہے۔
یہ ویکسین آکسفرڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے تین ماہ کے اندر تیار کی ہے جبکہ یہ تحقیق جینر انسٹیٹیوٹ میں شعبہ ویکسین کی پروفیسر سارہ گلبرٹ کی سربراہی میں کی گئی۔
پروفیسر سارہ گلبرٹ پہلے کہہ چکی ہیں کہ وہ اس بارے میں ’80 فیصد پراعتماد‘ ہیں کہ یہ ویکسین کام کرے گی لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں ’بہت پرامید‘ ہیں۔

Thursday, April 23, 2020


کرپٹو کرنسی: ہیکر نے چین میں ڈھائی کروڑ ڈالر چوری کیے، پھر خود ہی واپس کر دیے


اسرار ہیکر نے پہلے کرپٹو کرنسی کی مد میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر چوری کیے اور صرف دو روز بعد ہی انھیں خود ہی واپس بھی کر دیا۔
چین میں قائم مرکز ڈی فورس سے دو روز قبل کرپٹو کرنسی، الیکٹرانک سطح پرادائیگی کے لیے استعمال ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی، کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی رقم چوری ہوئی تھی۔
ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔ ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں۔
اس نے دو روز بعد مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس ادا کر دی ہے۔
ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔
ڈی فورس کے بانی منڈاؤ ینگ نے ہیکرز کے حملوں کے بعد ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہیکر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ ان سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ڈی فورس کے بانی نے کہا تھا کہ ہیکرز نے نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انھیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ’اس حملے میں میرے اثاثے بھی چوری ہوئے ہیں۔‘
منڈاؤینگ نے اس حوالے سے مزید معلومات دینے کا وعدہ کیا ہے۔ بی بی سی نے ڈی فورس سے مزید معلومات کے لیے رابطہ کیا ہے۔
اس حملے کے حوالے سے سکیورٹی کمپنی پیک شیلڈ نے ایک بلاگ میں وضاحت کی ہے کہ کیسے ایک ہیکر نے ڈی فورس کے نظام کو دھوکہ دے کر ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی۔
اسے آسان لفظوں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ ہیکر ڈی فورس کے نظام کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگیا کہ وہ کرپٹو کرنسی جمع کروا رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ کرپٹو کرنسی چوری کر رہے تھے۔

ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتی ہے

ڈیجیٹل کرنسی بنیادی طور پر الیکٹرانک سطح پرادائیگی یا پےمنٹ کا طریقہ کار ہے۔ اس سے آپ خریدای کر سکتے ہیں لیکن اب تک یہ مخصوص مقامات پر ہی خرچ کی جا سکتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ ویڈیو گیمز یا سوشل نیٹ ورکس پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتی ہے
اس وقت دنیا میں لگ بھگ 5000 کرپٹو کرنسیز استعمال ہو رہی ہیں جن میں بِٹ کوائن سرفہرست ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 8300 ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ ماضی میں یہ 20 ہزار ڈالر کی حد تک بھی پہنچ چکی ہے۔
کرپٹوکرنسی کی کُل مارکیٹ ایک اندازے کے مطابق 230 بلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ مارکیٹ پر نظر رکھنے والے افراد کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس کی مارکیٹ 400 بلین ڈالرز سے زیادہ کی تھی۔
کریپٹو کرنسی کا کاروبار دنیا بھر میں ہو رہا ہے جس میں اب تک 5000 سے زیادہ کرنسیز آ چکی ہیں لیکن فی الحال سب سے مقبول بٹ کوائن ہے۔

کورونا وائرس: ’بند سٹیڈیم میں کرکٹ ممکن مگر کھلاڑیوں کی حفاظت مقدم ہے



پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس برس آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور اگر یہ دونوں ممالک پاکستان کرکٹ بورڈ سے بند سٹیڈیمز میں کھیلنے کی بات کرتے ہیں تو وہ اس پر غور کر سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ کرتے وقت کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی حفاظت کو مقدم سمجھا جائے گا۔

آئی سی سی کے رکن ممالک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کا اجلاس جمعرات کو ٹیلی فونک لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیائے کرکٹ کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔ آئی سی سی اور تمام کرکٹ بورڈز نے اس بات کو محسوس کیا کہ باہمی اتفاق سے ہی کرکٹ کی دنیا اس مشکل صورتحال سے نکل سکتی ہے اور اس کے لیے تمام رکن ممالک کا ایک دوسرے سے تعاون اور مدد بہت ضروری ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج دو طرفہ سیریز کو ازسرنو ترتیب دینا ہو گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ انگلینڈ

وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے لیے یہ سب سے مشکل وقت ہے کیونکہ اسے اس برس ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے اور اگر وہ یہ میچز نہ کروا سکے تو انھیں بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا ہو گا۔
وسیم خان سے جب پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اپنے میچز بند سٹیڈیمز میں کھیل سکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ اس تجویز کو خارج از امکان نہیں سمجھا جا سکتا لیکن اس میں خطرات بھی لاحق ہیں۔
’ٹیم کے سفر اور ہوٹلوں میں قیام جیسے اہم پہلوؤں کے بارے میں بھی سوچنا پڑے گا۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ اگر آئرلینڈ اورانگلینڈ کے کرکٹ بورڈز بند سٹیڈیمز میں کھیلنے کی بات کرتے ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے گا۔
امریکی کانگریس نے 484 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی


دنیا میں 26 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسلام کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ میں بھی عبادت کو روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس نے 484 ارب ڈالرز کے امدادی پیکچ کی منظوری دے دی ہے۔

ایران نے ’کامیابی سے اپنی پہلی فوجی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دی





ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انھوں نے پہلی مرتبہ ’کامیابی کے ساتھ‘ اپنی ایک فوجی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دی ہے۔
ان کے ایک بیان کے مطابق ’قاصد لانچر‘ کی مدد سے نور نامی سیٹلائٹ مدار میں 425 کلو میٹر دور پہنچ گئی ہے۔
ایران نے ماضی میں بھی سیٹلائٹس بھیجنے کی کئی کوششیں کی تھیں لیکن ان سبھی میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔
اگر بدھ کو ہونے والی لانچ کی تصدیق ہو گئی تو لگتا ہے کہ اس سے امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ مزید بڑھے گا۔
اس کے کچھ گھنٹوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے امریکی بحریہ سے کہا ہے کہ اگر کوئی ایرانی ’گن بوٹس‘ انھیں سمندر میں پریشان کریں تو وہ ایک یا سبھی کو تباہ کر دیں۔
بظاہر لگتا ہے کہ وہ خلیج میں ایک ہفتہ قبل ہونے والے اس واقع کی طرف اشارہ کر رہے تھے جس میں امریکہ نے کہا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کے 11 بحری جہاز بار بار امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے چھ جہازوں کو ’تنگ‘ کرتے رہے تھے۔
ایران نے امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ ’واقعے کو ہالی وڈ کے انداز میں بتا رہا ہے‘ اور یہ بھی کہا تھا کہ امریکی بحریہ نے اس ماہ کے اوائل میں ایران کے جہاز کا راستہ روکا تھا۔
ایران کی مسلح افواج کے ایک ترجمان نے صدر ٹرمپ کے ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو پریشان کرنے کے بجائے امریکہ کو اپنے فوجی دستے پر دھیان دینا چاہیے جو کورونا وائرس کا شکار ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جنوری میں اس وقت جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی جب امریکہ نے ایران کے ایک اعلیٰ فوجی جنرل کو عراق میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔ ایران نے اپنے ردِ عمل میں عراق میں ان فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے جن میں امریکی فوجی رہ رہے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ دشت كوير کے دور دراز مقام سے بدھ کی لانچ ایک بڑی کامیابی اور ایران کے خلائی پروگرام کے شعبے میں ایک نئی ترقی ہے۔
فوجی دستے کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عامر علی حاجی زادے نے کہا کہ ’قاصد لانچر نے مائع اور ٹھوس ایندھن کا مرکب استعمال کیا‘ جس کی صلاحیت صرف عالمی طاقتوں کے پاس ہوتی ہے جبکہ باقی صرف اس ٹیکنالوجی کے صارف ہوتے ہیں۔

Tuesday, April 21, 2020

عراقی فوج کے حملے میں داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک



عراق کے صوبہ صلاح الدین میں عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے 14 عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی صلاح الدین آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے صلاح الدین کے عبدالعزیز علاقے میں انجام پانے والی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خفیہ اڈوں کو پوری طرح تباہ کردیا ہے۔ ان کارروائیوں میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ان کے ہتھیار اور جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہو گئے۔
الحشدالشعبی نے عراقی فورسز کے تعاون سے منگل کے روز صوبہ صلاح الدین کے علاقے الزلایه میں داعش کے ایک گروہ پر حملہ کیا تھا کہ جس کے نتیجے میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراقی فضائیہ نے گزشتہ سنیچر کو بھی صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کے باقی ماندہ عناصر کے اڈوں پر بمباری کی تھی ۔ عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی آپریشنل کمان  نے بھی النصر-2 فوجی آپریشن میں داعش دہشت گردوں کے سرغنہ کی ہلاکت اور ان کے بارہ خفیہ اڈوں کی تباہی کی خبر دی تھی۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ذلت آمیز شکست کے باوجود اب بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے بعض عناصر چھپے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں

G-B-P-NEWS: International

G-B-P-NEWS: International: تیل کی قیمتیں زیرو سے نیچے، ایران پہلے سے ہی تیار تھا ان حالات کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے ...

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...