Thursday, April 23, 2020

کورونا وائرس: ’بند سٹیڈیم میں کرکٹ ممکن مگر کھلاڑیوں کی حفاظت مقدم ہے



پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس برس آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور اگر یہ دونوں ممالک پاکستان کرکٹ بورڈ سے بند سٹیڈیمز میں کھیلنے کی بات کرتے ہیں تو وہ اس پر غور کر سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ کرتے وقت کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی حفاظت کو مقدم سمجھا جائے گا۔

آئی سی سی کے رکن ممالک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کا اجلاس جمعرات کو ٹیلی فونک لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیائے کرکٹ کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔ آئی سی سی اور تمام کرکٹ بورڈز نے اس بات کو محسوس کیا کہ باہمی اتفاق سے ہی کرکٹ کی دنیا اس مشکل صورتحال سے نکل سکتی ہے اور اس کے لیے تمام رکن ممالک کا ایک دوسرے سے تعاون اور مدد بہت ضروری ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج دو طرفہ سیریز کو ازسرنو ترتیب دینا ہو گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورۂ انگلینڈ

وسیم خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے لیے یہ سب سے مشکل وقت ہے کیونکہ اسے اس برس ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے اور اگر وہ یہ میچز نہ کروا سکے تو انھیں بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا ہو گا۔
وسیم خان سے جب پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ میں اپنے میچز بند سٹیڈیمز میں کھیل سکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ اس تجویز کو خارج از امکان نہیں سمجھا جا سکتا لیکن اس میں خطرات بھی لاحق ہیں۔
’ٹیم کے سفر اور ہوٹلوں میں قیام جیسے اہم پہلوؤں کے بارے میں بھی سوچنا پڑے گا۔ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ اگر آئرلینڈ اورانگلینڈ کے کرکٹ بورڈز بند سٹیڈیمز میں کھیلنے کی بات کرتے ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے گا۔

No comments:

Post a Comment

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...