Tuesday, May 5, 2020

پاکستان میں گٹر صاف کرنے والے دراصل کون ہیں؟ افسوسناک کہانی

پاکستان میں گٹر صاف کرنے والے دراصل کون ہیں؟ افسوسناک کہانی


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں صفائی عملے کے لیے صرف مسیحیوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔گٹر صاف کرنے اور دیگر ایسے صفائی کے کاموں کے لیے نوکریوں کے جو اشتہار دیئے جاتے ہیں ان پر واضح کیا جاتا ہے کہ صرف مسیحی اس نوکری کے اہل ہیں۔ یہ گٹرصاف کرنے والے دراصل کون ہیں؟ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان کے ماضی کے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ لوگ نچلی ذات کے ہندو تھے جنہوں نے اونچی ذاتوں کے مظالم سے تنگ آ کر عیسائیت قبول کر لی تھی لیکن ان کے ساتھ اب بھی وہی نچلی ذات والے ہندوﺅں کا سا سلوک روا رکھا جا رہا ہے
لاہور کے ایرک نامی مسیحی نے بتایا کہ ”گٹرصاف کرنا بہت مشکل نوکری ہے۔ میں جب کسی گٹر میں اترتا ہوں تو میرے چاروں طرف کاکروچوں کے جھنڈ پھر رہے ہوتے ہیں۔کام کے بعد بھی ہمارے جسم سے بدبو آ رہی ہوتی ہیں۔ جب ہم کام ختم کرکے گھر جاتے ہیں اور کھانے لیے نوالہ منہ کی طرف لیجاتے ہیں تو ہمارے ہاتھ سے بدبو آ رہی ہوتی ہے۔گٹر میں زہریلی گیسوں کی وجہ سے کئی ورکرز کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔ “
ایرک نے بتایا کہ ”دیگر نچلی ذات کے ہندوﺅں کی طرح میرے آباﺅ اجداد بھی صدیوں پہلے مسیحی بن گئے تھے۔ انہیں امید تھی کہ شاید اس طرح وہ اس ذات پات کی چکی میں پسنے سے محفوظ ہو جائیں گے لیکن آج صدیوں بعد بھی ہمارے ساتھ وہی سلوک کیا جا رہا ہے۔ہم اس وقت بھی اچھوت تھے اور آج بھی ہمیں اچھوت ہی سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے آباﺅ اجداد نے اس غلیظ کام سے بچنے کے لیے مذہب تبدیل کیا تھا لیکن ہم آج بھی وہی کام کرنے پر مجبور ہیں

کورونا کے پھیلاؤ نے ثابت کر دیا کہ میں صحیح تھا: ٹرمپ کی ایک اور لن ترانی

امریکا کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے امریکیوں کو ایک ہی چیز سکھائي ہے اور وہ یہ کہ میں صحیح تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کے بے تحاشا پھیلاؤ کو روکنے میں اپنی کمزور کارکردگي اور اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقیدوں اور اعتراضات کے باوجود نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ کورونا کے اتنے زیادہ پھیلاؤ نے سبھی کے سامنے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ وہ حق بجانب تھے۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں کی پرامیدی لوٹ آئی ہے اور اب وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئي کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب جو معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور جس کی وجہ سے تین کروڑ لوگوں نے بے روزگاری کے انشورینس کا مطالبہ کیا ہے، وہ جلد ہی ختم ہو جائے گا اور رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں امریکا کی معیشت، اپنی طاقت پھر سے حاصل کر لے گي۔ واضح رہے کہ امریکا میں بارہ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ستر ہزار سے زیادہ ہو گئي اور اس طرح امریکا دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے

کورونا وائرس: پلازما تھیراپی کیا ہے اور پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟

کورونا وائرس: پلازما تھیراپی کیا ہے اور پاکستان میں اس طریقے سے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کیسے ہو رہا ہے؟




حیدر آباد کے ایک عمر رسیدہ شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت مسلسل خراب ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے انھیں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا تاکہ وہ باآسانی سانس لے سکیں۔
اس دوران ان کی ڈاکٹر بیٹی نے ہسپتال کے حکام سے گزارش کی کہ ان کے والد کا علاج ’پلازما تھیراپی' کے ذریعے کیا جائے۔ ڈاکٹروں نے ان کی درخواست قبول کر لی اور اب وہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پہلے ایسے مریض بن گئے ہیں جن کے علاج کے لیے پلازما تھیراپی کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں کورونا وائرس سے متعلق فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 53 سالہ اس مریض کو ایسے شخص کے خون کا پلازما منتقل کیا گیا ہے جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مریض کے اہلخانہ نے ’رضاکارانہ طور پر خود کو اس تجربے کے لیے پیش کیا ہے

Monday, May 4, 2020

پیشین سرحد پر ایران اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں بحال

پیشین سرحد پر ایران اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں بحال



پاکستان کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے اشیا کی درآمدات کے لئے پیشین کے سرحدی علاقے میں سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرحدی حکام نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ پیشین کے سرحدی علاقے میں ایران سے پاکستان کے لئے اشیا اور مصنوعات کی درآمدات کے لئے بنائے گئے مرکز کو ہفتے میں چار روز صبح آٹھ بجے سے دو بجے دن تک کھولا جائے گا اور ایران کے اس مرکز سے پاکستان میں، غذائی اشیا درآمد کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سرحد سے روزانہ پچاس ٹرک اور دوسری گاڑیاں رفت و آمد کرتی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایران سے بعض پڑوسی ملکوں منجملہ پاکستان و افغانستان میں اشیا کی درآمدات کے لئے سرحدی مراکز بند کر دیئے گئے ہیں

اگر آپ بھی یوٹیوب اور فیس بک سے پیسے کمانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی یوٹیوب اور فیس بک سے پیسے کمانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں


سان فرانسسکو  کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث گوگل اور فیس بک کے اشتہارات میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے یوٹیوبرز اور بلاگرز کی آمدن میں کمی آئی ہے
لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھا ہے لیکن اس سب کے باوجود اشتہارات میں کمی آئی ہے۔ گوگل اور فیس بک کے ساتھ تشہیر کرنے والی کمپنیوں نے  کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے سبب اشتہارات میں کمی کی ہے۔
گوگل اور فیس بک اس وقت امریکہ کی ڈیجیٹل مارکیٹ کے اشتہارات کا 70 فیصد حصہ رکھتی ہیں لیکن حالیہ لاک ڈاؤن میں اشتہارات کی کمی کی وجہ سے نہ صرف دونوں کمپنیوں کی آمدن میں کمی ہوئی ہے بلکہ یوٹیوبرز اور بلاگرز کی آمدنی بھی کم ہوئی ہے

عراق میں داعشی عناصر کے خلاف کاروائی

عراق کے صوبے الانبار کی آپریشنل کمان نے اس صوبے کے مغربی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف رمضان دوم کے نام سے ایک بڑی فوجی کاروائی کا آغاز کیا ہے
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کی آپریشنل کمان میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ذمہ دار عہدیدار احمد نصراللہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ صوبے الانبار کے مغربی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف فوجی کاروائی سات اہم علاقوں سے شروع کی گئی ہے  جس میں الحشد الشعبی کی ساتویں ڈویژن شرکت کر رہی ہے اور اس کاروائی کا مقصد داعش دہشت گرد گروہ کے ان تمام باقی بچے عناصر کا صفایا کرنا ہے جو ان علاقوں میں اب بھی سرگرم عمل ہیں۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے مختلف علاقوں میں تلاش و جستجو اور بچے کھچے داعشی عناصر کا تعاقب کرنے کے لئے اسود الصحرا کاروائی شروع کی گئی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اسود الصحرا فوجی کاروائی نو علاقوں میں اور داعش کے باقی بچے عناصر کو پکڑنے یا ان کا صفایا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے اور اس کاروائی میں عراق کی فضائیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔
اس کاروائی کے آغاز میں ہی حشد الشعبی کی ایک بریگیڈ نے المدہم کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے تین سرغنہ کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد کی حامل ان کی گاڑی کو تباہ کر دیا۔
گذشتہ ہفتے پیر کے روز بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبے الانبار کے مغربی علاقے میں ’’رمضان ۱‘‘ کاروائی انجام دی جس میں عراقی فوج اور سرحدی گارڈز نے بھی شرکت کی۔ یہ کاروائی عکاشات کے صحرا میں انجام دی گئی جو شام سے ملنے والی عراق کی مشترکہ سرحدوں کے قریب واقع ہے۔
دوسری جانب عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے سیاسی ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کے مختلف صوبوں میں داعش دہشت گرد گروہ کی تازہ کاروائیاں امریکی اور سعودی منصوبوں کا حصہ ہیں۔
محمد محی نے اتوار کے روز ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب، عراق پر اپنے سیاسی عزائم مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے داعش کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے دوبارہ اکسایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں از خود نہیں ہیں بلکہ علاقائی و بین الاقوامی انٹیلی جینس تنظیموں کی جانب سے ان دہشت گردوں کی حمایت کی جا رہی ہے اور ان دہشت گردوں کو اطلاعات اور مختلف قسم کے ہتھیار  بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
حزب اللہِ عراق کے ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کو دوبارہ سرگرم بنانے میں سعودیوں کا کردار بنیادی طور پر رہا ہے اور داعشی عناصر کا یہ کردار عراق میں ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں سے بھی غیر مربوط نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ داعشی عناصر نے ایک ساتھ کئی صوبوں میں اپنی تخریبی کاروائیاں شروع کی ہیں۔
محمد محی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ عراق پر اپنے سیاسی مقاصد مسلط کر کے اس ملک کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ میدان عمل سے حشد الشعبی کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا کہ داعشی عناصر عراق کی سیکورٹی فورس اور حشد الشعبی کی موجودگی کی بنا پر عراق کے علاقوں پر تسلط نہیں جما سکتے

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں

مسلح گروہ کے حملے کے بعد ونزوئلا نے فوجی مشقیں شروع کیں



ونزوئلا کے صدر مادورو نے ملک کی سیکورٹی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے نئی فوجی مشقوں کے انقعاد کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
نیکلس مادورو نے  اتوار کو ونزوئلا پر ایک مسلح گروہ کے حملے کے بعد اندرون ملک بالخصوص ساحلی علاقے میں سپ ربولیواری نامی جنگی مشقوں کا نیا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد ملک کی بری ، بحری اور فضائی حدود کی نگرانی اور امن و صلح کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے خفیہ نیٹ ورک  کا پتہ لگانا ہے ۔
ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے بھی کہا ہے کہ کولمبیا کے چھاپہ ماروں نے اتوار کو  ملک کے شمالی صوبے لاگوآیرا پر حملے کی  کوشش کی تھی ۔
ونزوئلا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں اس جارح مسلح گروہ کے آٹھ افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ونزوئلا کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں امریکہ کے ادارہ انسداد منشیات کا ایک جاسوس بھی شامل ہے ۔
 ونزوئلا کے وزیر داخلہ نستور ریورول نے اس دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بنا دئے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگرد گروہ کا مقصد ونزوئلا کے حکام کو قتل کرنا اور ملک میں تشدد کو ھوا دینا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی، گذشتہ کئی مہینوں سے ونزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی مدد سے اس ملک میں بغاوت کرانے اور امریکی پالیسیوں کی مخالف ونزوئلا کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کررہے ہیں

خطے میں دشمن کی تمام سرگرمیوں پر ہماری نظر ہے: ایرانی کمانڈر

ایران کے خاتم الانبیا ایر ڈیفنس مرکز کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے پڑوسیوں اور علاقے میں بیرونی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے قومی مفادات اور علاقے کی سلامتی کے تحفظ کے لئے ملک کی مسلح افواج اور خاص طور سے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر پوری طرح آمادہ ہیں۔
ایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر قادر رحیم زادہ نے پیر کے روز صوبۂ ہرمزگان میں فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشترکہ دفاعی سسٹم کا معاینہ کیا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر رحیم زادہ نے مسلح افواج کے ایرڈیفنس سسٹم کے فوجی کمانڈروں اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں  کہا ہے کہ علاقے میں اغیار کی موجودگی علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی خلاف ورزی ہے اور ان کی کوئی بھی غیر عاقلانہ کاروائی علاقے کے تمام ملکوں کی سلامتی کو بڑے خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے ملکوں کے تعاون سے علاقے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔خاتم الانبیا ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر نے کہا ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور نہ ہی اس نے کبھی کسی ملک کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے مگر وہ اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور جارح ملک کو منھ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے ایران کو اندرون ملک حاصل ہونے والی جدید ترین دفاعی ٹکنالوجی اور ملکی ماہرین کے ذریعے تیار ہونے والے فوجی ساز و سامان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی تمام فضائی سرگرمیوں پر ہماری پوری نظر ہے اور اسکی کوئی بھی حرکت ہماری دسترس سے باہر نہیں ہے

Sunday, May 3, 2020

کورونا وائرس: سعودی عرب نے اپنے اخراجات میں نمایاں کمی لانے اور ’تکلیف دہ‘ معاشی فیصلے کرنے کا اعلان کر دیا


کورونا وائرس: سعودی عرب نے اپنے اخراجات میں نمایاں کمی لانے اور ’تکلیف دہ‘ معاشی فیصلے کرنے کا اعلان کر دیا




کورونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصان کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے بجٹ اخراجات میں کمی
 لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے سنیچر کے روز کہا تھا کہ کورونا وائرس سے معیشت کو دھچکا لگا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے کڑے اور تکلیف دہ فیصلے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس بحران سے نکلنے کے لیے سبھی آپشنز کھلے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں الجدان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب بجٹ کے خرچوں میں نمایاں کٹوتی کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات رواں سال کے دوران دوسری سہ ماہی پر واضح طور پر نظر آئے ہیں۔ الجدان نے کہا کہ سعودی عرب کے مالی معاملات کو سخت کیا جائے گا تاکہ تمام چیزیں قابو میں رہیں۔
سعودی کے وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ میگا پراجیکٹس کے اخراجات میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔ دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک سعودی عرب تاریخی طور پر تیل کی کم قیمت سے نبرد آزما ہے
رواں سال مارچ میں سعودی عرب کے مرکزی بینکوں میں بیرونی زر مبادلہ کے زخائر میں گذشتہ 20 برسو‎ں میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔
تیل کی قیمت گرنے کے بعد پہلی سہ ماہی میں نو ارب ڈالر کا بجٹ میں خسارہ ہوا ہے۔ الجدان نے گذشتہ مہینوں میں کہا تھا کہ سعودی عرب رواں سال 26 ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے تاکہ زرمبادلہ کے زخائر کو متوازن رکھا جا سکے۔
سعودی عرب کی مالیاتی اتھارٹی نے منگل کے روز کہا تھا کہ مارچ میں سعودی عرب کی غیر ملکی املاک میں 464 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ گذشتہ 19 برسوں میں اپنے سب سے نچلے درجے پر ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسا کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہوا ہے۔
سعودی کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا کہ اگلے اقدام اور فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ نقصان کو پورا کیا جاسکے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کے علاوہ محصولات میں گراوٹ کے اثرات آنے والی سہ ماہی میں نظر آئیں گے۔
الجدان نے کہا کہ 'رواں سال کے آغاز میں تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تھی اور آج 20 ڈالر فی بیرل ہے۔ یہ 50 فیصد سے بھی زیادہ کی گراوٹ ہ
سعودی عرب نے بھی وبا پر قابو پانے کے لیے زیادہ تر شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے جبکہ بعض جگہ کرفیو بھی نافذ کر رکھا ہے۔
بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بند ہیں۔
اس وجہ سے بھی سعودی عرب کی تیل کے علاوہ آمدنی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لوگ گھروں میں ہیں اور سارا کاروبار بند ہے۔
سعودی وزیر خزانہ کے مطابق 'کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی اقدام کیے جانے کے سبب معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے تیل کے علاوہ دیگر شعبوں سے ہونے والی کمائی بھی متاثر ہو‏‏ئی ہے۔
ایسے حالات کا خدا کی مرضی اور سمجھداری اور ہنرمندی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہم اس وبا سے نمٹنے کے لیے کئی سارے راستوں کی تلاش میں ہیں۔ ایسے حالات دوسری جنگ عظیم کے بعد 70 سالوں میں دنیا نے نہیں دیکھے۔ عالمی سطح پر اس طرح کی وبا پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔‘
انھوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ حکومت اپنے مالی زخائر سے محدود مقدار میں دولت نکالے گی۔ وہ زیادہ سے زیادہ 32 ارب ڈالر ہی اپنے زخائر سے نکالے گی۔ اس کے بدلے حکومت قرض لینے کی اپنی پوری صلاحیت کا استعمال کرے گی اور 60 ارب ڈالر کا قرض لے گی۔
انھوں نے مزید کہا: 'ہم قرض لینا جاری رکھیں گے۔ سکیورٹی کی وجہ سے ہم نے سرکاری قرضوں کی بہت طلب دیکھی ہے۔ مارکیٹ اور دستیاب نقدی کی صورتحال کے سبب ہمارا 220 ارب ڈالر قرض لینے کا منصوبہ ہے۔'
الجدان کا کہنا ہے کہ سعودی کی حکومت ہو یا پھر باقی ساری دنیا کو‏‏ئی بھی کورونا کی وبا کے خاتمے سے پہلے پہلے والی معاشی حالت میں واپس نہیں آنے والا ہے بطور خاص اس صورت میں کہ جس طرح اس وبا کے اثرات معاشی سرگرمیوں اور اشیا کی سپلائی کے نظام پر پڑے ہیں

وہ ملک جہاں 5 روز تک کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا لیکن پھر پاکستان سے وہاں جہاز پہنچ گیا، کتنے کیسز آئے؟

وہ ملک جہاں 5 روز تک کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا لیکن پھر پاکستان سے وہاں جہاز پہنچ گیا، کتنے کیسز آئے؟



ہانگ کانگ ہانگ کانگ میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا لیکن  جمعرات کو پاکستان سے پہنچنے والے چارٹرڈ طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
جمعرات کو اسلام آباد سے چارٹر طیارہ پاکستان میں پھنسے 319 شہریوں کو لے کر ہانگ کانگ پہنچا تھا۔ خصوصی طیارے میں ہانگ کانگ پہنچنے والے  تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پاکستان سے ہانگ کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے جن میں سے 2 افراد کے رزلٹ مثبت آئے ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے ہانگ کانگ میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا، جمعرات کو پہنچنے والے طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا رپورٹ ہوا ہے ۔  تمام مسافروں کو ضروری قرنطینہ میں 14 روز کیلئے رکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے اور نتائج منفی آنے پر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عوام کے سامنے آگئے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عوام کے سامنے آگئے



پیانگ یانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان عوام کے سامنے آگئے جس کے بعد ان کی صحت اور ہلاکت کے حوالے سے زیر گردش تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان تین ہفتوں میں پہلی بار عوام کے سامنے آئے اور انھیں کھاد فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں فیتا کاٹتے دکھایا گیا ہے۔کورین ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے جمعہ کے روز تقریب میں شرکت کی تھی، کم کو دیکھ کر شرکا خوشی سے جھوم اٹھے
خیال رہے کہ کم جونگ ان 11 اپریل کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد سے 
منظر عام سے غائب تھے جس کے باعث ان کی خراب صحت اور ان کی ہلاکت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ

صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو اور بنی گانٹز کے درمیان اتحادی حکومت کی تشکیل سے متعلق ہونے والے سمجھوتے کے خلاف مقبوضہ سرزمین کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
آئی آر آئی بی کی آج کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی اور بنی گانٹز کی جانب سے اس موضوع پر توجہ نہ دیئے جانے اور ایک بد عنوان شخص کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہونے والے مظاہرے میں بدعنوان کابینہ کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور بلو وائٹ اتحاد کے سربراہ بنی گانٹز کے مابین 21 اپریل کو اسرائیل کی نئی کابینہ کی تشکیل سے متعلق سمجھوتہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو پر بدعنوانی کے کئی مقدمات درج ہیں اور صیہونی حکومت کی 72 سالہ تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مالی بدعنوانی اور امانت میں خیانت کرنے سے متعلق اس ملک کے اٹارنی جنرل نے 2 ماہ قبل عدالت سے نیتن یاہو کو سزا دینے کی درخواست کی اور17 مارچ کو اس مقدمے کی سماعت ہونی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی

دنیا بھر میں کورونا کا سونامی، ڈھائی لاکھ افراد ہلاک 35 لاکھ متاثر

کورونا نے عالمی سطح پر انسانی زندگی کو سخت ترین مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور دنیا بھر میں تمام سیاسی اور اقتصادی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔
کرہ ارض مہلک وائرس کورونا کی زد میں ہے اور دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 17 ہزار 859 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 21 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 28 ہزار 710 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 328 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 567 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 100 ہو چکی ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 812 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 967 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 260 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 760 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 396 ہو گئے۔
کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 54 ہو چکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں 96 ہزار 448 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 77 ہزار 350 افراد صحت یاب ہوئے اور6 ہزار156 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 176 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 459 تک جا پہنچی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 336 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 375 ہو گئے

ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم 

عمران خان



اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی کے تحت ملک میں خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، معاشی عمل تیز کرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر ملکی موجودہ صورت حال سمیت آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اہم ملاقات میں گڈگورننس اور انتظامی معاملات میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت ہوئی، کروناوائرس کے پیش نظر عوامی ریلیف کے لیے حکومتی فیصلوں پر بھی گفتگو ہوئی
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروناکنٹرول کے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں، بہتر حکمت عملی کے تحت خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے معاشی ٹیم نے بروقت ہنگامی ایکشن پلان ترتیب دیا، ملک میں معاشی عمل تیز کرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنے جارہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب دوست ریلیف پیکجز دیے گئے ہیں۔
دریں اثنا بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مشکل صورت حال میں حکومت نے تدبر کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن کے پاس عوامی منشور نہیں صرف الزام کی سیاست کررہی ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے سے پہلے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ معاملے پر این ڈی ایم اے اور این سی اوسی سے رابطے میں ہیں، انتظامات تسلی بخش ہوئے تو قانون سازی کو بلاتا خیر شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر بابراعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے مختلف آپشنز سے بھی آگاہ کیا، پارلیمنٹ کا اجلاس بلائے جانے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی

Friday, May 1, 2020

لاک ڈاؤن میں راشن لینے گیا بیٹا واپسی پر دلہن لے آیا لیکن اصل کہانی کیا نکلی؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

لاک ڈاؤن میں راشن لینے گیا بیٹا واپسی پر دلہن لے آیا لیکن اصل کہانی کیا نکلی؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی


اترپردیش(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران ماں کی جانب سے باہر سے سودا سلف منگوانے پر بیٹا دلہن گھر لے آیا
بھارتی ویب سائیٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ بھاتی ریاست اترپردیش کے 26 سالہ گڈو کو ماں نے گھر سے باہر سودا سلف لانے کے لیے بھیجا تھا، بیٹا واپسی پر گھر کا سامان لانے کے بجائے دلہن لے آیا ۔غازی آباد کی مقامی پولیس کے مطابق ایک ماں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، گڈوکی ماں نے پولیس اسٹیشن آ کر بیان دیا تھا کہ ’میں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن کے دوران گھر کا سودا سلف لانے کے لیے باہر بھیجا تھا، بیٹا واپسی پر سامان کے بجائے اپنے ساتھ اپنی بیوی لے آیا ہے، میں اپنے بیٹے کی اس خفیہ شادی کو کسی حال میں قبول نہیں کروں گی
پولیس کے مطابق 26 سالہ گڈو کا پولیس کے دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ دو ماہ قبل اس نے ماں سے چھپ کر شادی کی تھی، ماں قبول نہیں کرے گی اس لیے شادی کے فوراً بعد اپنی دلہن کو گھر نہیں لایا تھا۔گڈو کا کہنا ہے کہ میری بیوی شادی کے بعد دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، لاک ڈاؤن کے دوران کچھ مشکلات پیش آنے پر وہ گھر چھوڑنا پڑا تھا
26 سالہ گڈو نے پولیس کو مزید بتایا کہ شادی کے وقت گواہ کی عدم موجودگی کے سبب انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا تھا، سوچا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شادی کا سرٹیفکیٹ ملنے پر دلہن کو گھر لے آؤں گا مگر تا حال سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا ہے۔دوسری جانب غازی آباد پولیس کی جانب سے گڈو اور اس کی دلہن کو ماں کے ساتھ ان کے گھر رہنے کا کہا گیا ہے

کورونا وائرس ویکسین، اگلے ماہ ہی بڑی خوشخبری آنے والی ہے

کورونا وائرس ویکسین، اگلے ماہ ہی بڑی خوشخبری آنے والی ہے



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے اور بندروں پر اس کے کامیاب تجربات بھی کیے جا چکے ہیں۔ اب یونیورسٹی کے ماہرین انسانوں پر تجربات کی تیاری کر رہے ہیں اور پہلے کہا جا رہا تھا کہ اس کے حتمی نتائج کئی ماہ بعد سامنے آئیں گے لیکن اب اس حوالے سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ دی مرر کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سر جان بیل نے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی تیار کی گئی ویکسین کے حتمی نتائج آئندہ ماہ جون میں ہی سامنے آ جائیں گے اور پتا چل جائے گا 
سر جان بیل نے اپنی گفتگو میں یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ سب سے پہلے یہ ویکسین برطانوی محکمہ صحت ’نیشنل ہیلتھ سروسز‘ کو دیں گے جسے وہ کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کریں گے۔ سر جان بیل کا کہنا تھ اکہ وہ ایسٹرازینیکا کے ساتھ اشتراک سے کام کر رہے ہیں جس سے ویکسین کی تیاری کے مراحل تیزی سے طے ہو رہے ہیں اور اس اشتراک کی بدولت ہی پوری دنیا میں ویکسی نیشن تیزی کے ساتھ ممکن ہو سکے گی۔رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی انسانوں پر ویکسین کے تجربات کے لیے رضاکاروں کے ٹرائیلز کر رہی ہے اور بہت جلد ان پر تجربات شروع کر دیئے جائیں گے

زمین سے بور ہوگئے ہیں تو اب آپ چاند کے ایک حصے کے مالک بن سکتے ہیں، کتنا خرچ کرنا پڑے گا؟ جانئے

زمین سے بور ہوگئے ہیں تو اب آپ چاند کے ایک حصے کے مالک بن سکتے ہیں، کتنا خرچ کرنا پڑے گا؟ جانئے


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی چاند پر جانے کا خواب دیکھا ہے؟ آپ شاید چاند پر جانے کے اس خواب کو تو کبھی تعبیر نہ دے سکیں لیکن اب آپ چاند کے ایک حصے کے مالک ضرور بن سکتے ہیں اور یہ حصہ چاند پر نہیں بلکہ زمین پر ہی موجود ہے۔ چاند کایہ ٹکڑاشہاب ثاقب کی صورت میں زمین پر گرا تھا اور یہ چاند سے ٹوٹ کر اب تک گرنے والا پانچواں سب سے بڑا ٹکڑا ہے جسے اب فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس شہاب ثاقب کا وزن ساڑھے 13کلوگرام ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح سے کسی سیارے کے ٹکرانے سے یہ ٹکڑا چاند سے ٹوٹ کر الگ ہوا اور زمین پر آ گرا۔ زمین پر یہ صحرائے صحارا میں آ کر گرا تھا۔ اسے ماہرین نے ’این ڈبلیو اے 12691‘ کا نام دے رکھا ہے۔زمین پر چاند کا جو سب سے بڑا ٹکڑا اب تک ملا ہے اس کا وزن 650کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔یہ ساڑھے 13کلوگرام کا ٹکڑا آپ 25لاکھ ڈالر (تقریباً 39کروڑ 38لاکھ روپے) میں خرید سکتے ہیں

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...