Tuesday, April 21, 2020

سعودی شہزادے کا خواب پورا کرنے کے لئے پورا گاؤں برباد کر دیا گیا



سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے ولیعہد محمد بن سلمان کے نیوم منصوبے کے لئے ایک گاؤں خالی کروانے کی کوشش کے تحت عبد الرحمن الحویتی نامی ایک مقامی باشندے کو قتل کر دیا اور اس کے قبیلے کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
شمال مغربی سعودی عرب کے علاقے میں واقع الخریبہ گاؤں کے باشندے عبد الرحمن الحویتی نے علاقہ خالی کرنے کے حکومتی فرمان کو ماننے سے انکار کر دیا تو سیکورٹی اہلکاروں نے اسے قتل کر دیا۔
معتقلی الرای نام سے چلنے والے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ اطلاع دی گئی ہے۔ یہ اکاونٹ سعودی عرب کے سیاسی اور سماجی کارکنوں کا ہے۔
ٹویٹر اکاونٹ نے سعودی عرب کے اندر اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں بھی اسی سبب ہوئیں کہ گاؤں کے باشندوں نے اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکارں 15 اپریل کو بتایا کہ تبوک صوبے میں الحویتی ہلاک ہوا جو سیکورٹی اہلکاروں کو مطلوب تھا جبکہ 13 اپریل سے ہی سعودی سماجی کارکنوں نے اطلاع دینی شروع کر دی تھی کہ سیکورٹی اہلکاروں نے الحویتی کو قتل دیا۔
الحویتی نے اس سے پہلے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کے قبیلے کے افراد سے گاؤں خالی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...