پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی لیکن اموات کتنی
ہوچکیں؟ تازہ مگر افسوسناک اعدادوشمار سامنے آگئے
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی جبکہ 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سترہ اموات اور 425 نئے کیس سامنے آئے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی۔
طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4873 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 104،302 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1970 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

No comments:
Post a Comment