Thursday, April 30, 2020

وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا،سینیٹر فیصل جاوید

وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا



اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف نے مودی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ابتدا سے موقف رہا ہے کہ مودی و آر ایس ایس ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں اوردراصل نازی سے متاثر ہیں
سینیٹر فیصل جاوید نے موقف اپنایا ہے کہ ہندو بالادستی کے لیے وہ نفرت اورعدم 
برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کو اندھا دھند نشانہ بنا رہے ہیں

پاکستان کی کورونا ویکسین پر ریسرچ کرنے والی ٹیم کیا کر رہی ہے؟ فواد چوہدری کے انکشاف نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیے

پاکستان کی کورونا ویکسین پر ریسرچ کرنے والی ٹیم کیا کر رہی ہے؟ 



اسلام آباد  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دی ہے، پاکستان عالمی سطح پر کورونا سے نمٹنے میں معاونت کر رہا ہے
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا ویکسین کی ریسرچ کیلئے ٹیم بنائی ہے، دنیا میں کورونا وائرس پر ہونے والی تحقیق میں پاکستان کی ٹیمیں معاونت کر رہی ہیں
فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک وقت میں ہمارے پاس ماسک اور سینی ٹائزر نہیں تھے لیکن ہم نے یہ مقامی سطح پر تیار کرنے شروع کردیے، اب پاکستان کے پاس اتنے زیادہ سینیٹائزر ہوچکے ہیں کہ دوسرے ممالک کو برآمد بھی کرسکتے ہیں
فواد چوہدری نے بتایا کہ کورونا وائرس آنے سے پہلے پاکستان میں سینی ٹائزر اور ماسک تیار نہیں کیے جاتے تھے لیکن اب یہ دونوں چیزیں مقامی سطح پر تیار ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں تیار ہونے والا این 95 ماسک صرف 90 روپے میں پڑے گا، حالانکہ اس وقت مارکیٹ میں یہ 750 سے 1500 روپے تک بک رہا ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز درآمدی وینٹی لیٹرز سے کم قیمت ہیں۔

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی

اسلام آباد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دے دی۔عدالت نے حکومت کو آرڈر 2018 میں ترمیم کرکے نگران سیٹ اپ اور نیا الیکشن کرانے کی اجازت دیدی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کرانےکا طریقہ کار واضح کردیں گے

پاکستان نے ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا

پاکستان نے ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھنے کا اعلان کردیا




پاکستان کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے غذائی اشیاء کی در آمدات کو جاری رکھا جانا چاہئیے
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سرحدی حکام نے کل رات کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستان کے ساتھ سرحدی گذرگاہیں ہفتے میں 3 روز یعنی سنیچر، پیر اور بدھ کے روز کھلی رہتی ہیں جہاں سے غذائی اشیاء برآمد کی جا سکتی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ہر روز تقریبا 20 کنٹینرز کورونا وائرس کی وجہ سے طبی احتیاطی تدابیر کے دائرے میں پنجگور، تربت، واشوک اور چاغی سرحدی پوائنٹ سے ایرانی غذائی اشیاء لے کر پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں جبکہ چاغی کی سرحد سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل بھی پاکستان کو برآمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کی وجہ سے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کیں اوران ملکوں سے غذائی اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی

روس سے ایٹمی ایندھن ایران پہنچ گیا

ایران کے ایٹمی بجلی گھر کے لیے ایندھن کی تازہ کھیپ روس سے ایران پہنچ گئی ہے
بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر میں موجود ایندھن ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے جس کے لیے روس تازہ ایٹمی ایندھن فراہم کرتا ہے۔ ایران کا بوشہر ایٹمی بجلی گھر پورے مغربی ایشیا کا واحد ایٹمی بجلی گھر ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے سبب روس سے ایران کے لیے ایٹمی ایندھن کی ترسیل کا عمل حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انجام پا رہا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کی سرگرمیاں اور اس کے نئے فیز کی تعمیر کے منصوبے پر کام پوری قوت کے ساتھ جاری ہے جو مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کی استقامت کا ثبوت ہے۔

Wednesday, April 29, 2020

*کرونا وائرس کے مثبت پہلو*

*کرونا وائرس کے مثبت پہلو*

دوستو! جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈون ہے اور ہر سو اضطراب اور بے چینی کی سی کیفیت ہے _اس وبا کے سامنے میڈیکل سائنس نا کام ہوتے نظر آرہے ہیں- 
چین سے شروع ہو نے والا یہ وائرس سے تقریبا دنیا کے 170 سے زائد ممالک اس  سے متاثر ہوئے ہیں، اورروز بروز پھیلتا جارہا ہے-اس کی وجہ سے نہ صرف صحت بلکہ معیشت، دفاع، تعلیم سمیت دیگر شعبہائے زندگی بری طرح متاثر ہورہے رہیں-
جہاں اس کی وجہ سے انگنت نقصانات ہوئے ہیں، دوسری طرف عالمی استعماری طاقتیں منہ کے بل گر رہی ہیں - چاہے وہ امریکہ ہو یا چین ، برطانیہ یا فرانس، سپین ہو یا اٹلی، بڑی بڑی فرعون صفت طاقتیں سب کو اپنی جان کے لالے پڑ گئی ہیں۔
جوں جوں کویٹ-١٩٩ نے زور پکڑا ساتھ ساتھ ہی استعماری غرور خاک میں ملنا شروع ہوگیا۔
وہ امریکہ جو اسلام اورمسلمانوں کا دشمن ہے آج ان کے ایوان بالا میں صدر کے ہدایت پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئ جو کہ کسی معجزہ سے کم نہیں۔
جہاں اس مرض کے بہت سے نقصانات ہیں، وہیں انسان چاہے جتنا بھی
 ترقی کر لے قدرت خداوندی کے سامنے بے بس ہی نظر آتے ہیں۔
مسلمان ہر جگہ ظلم و ستم کا نشانہ بنتے رہی، چاہے وہ شام ہو یاعراق، فلسطین، لبنان، مصر، لیبیا، برما،بوسنیا،افغانستان، کشمیرو ہندوستان، ہر جگہ بے گناہ لوگوں کو قتل عام کرے نظر آتے ہیں۔ اور ستم بالائے ستم یہ ہے کہ مظلوم کی داد رسی کی بجائے، مسلمانان عالم سمیت ہر کوئی استعمار کےسا تھ رقابت داری کرتے نظر آتے ہیں۔ عالم انسانیت کی اس غفلت کی وجہ سے آج دنیا انگنت مشکلات سے دو چار ہے۔ آج یورپ کیوں پریشان نہ ہو؟ ان کو دنیا میں اپنی بنائی ہوئی جنت ختم ہوتی نظر آرہے ہیں اور یہ مصنوعی دنیا ان کے آنکھوں کے سامنے ٹوٹی بکھرتی نظر آرہے ہیں۔
آج دنیا میں مسلمان تو کثرت سے پائے جاتے ہیں البتہ مسلمانیت نادارد ۔ مھذب انسان تو موجود ہے لیکن انسانیت ناپید ہیں۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہے اس عالمی وباء کے۔
موضوع کویٹ-١٩ ہے- پس اگر اس کے اسباب جانے کی کوشش کرے تو واضح نظر آتا ہے کہ قدرت ہم سے کہیں نہ کہیں ناراض ضرور ہے، یہی وجہ کہ آج تاریخ میں پہلی مر تبہ اسلامی ریاست کے اہلکار، نمازیوں کو عبادت سے یعنی اجتماعات سے روک رہے ہیں اور حرمین شریفین سمیت دنیا بھر کے مساجد پر تالے لگے ہوئے نظر آتے ہیں۔آج ہم چاہتے ہوئے بھی اجتماعی عبادت نہیں کر سکتے۔
کشمیر جہاں پر پچھلے چھے ماہ سے لاک ڈون کی سی کیفت تھی اور شام سمیت دیگر ممالک میں قتل وغارت گری کا بازار گرم تھا دنیا سب کچھ جاننے کے باوجود ان مظالم کے سدوباب کرنے کے بجائے ان ظالمین کے
حا می نظر آتے ہیں۔
وہ ممالک جن کی
ترجیحات پہلے صرف معیشت اور حکومت کرنا ہوتے تھے۔ آج رب سے مدد مانگتے نظر اتے ہیں۔ اس زمین میں اطالوی وزیر اعظم کا بیان قابل ذکر ہے کہ ہمارے سارے تدابیر ختم ہو گئے اب اسمان والوں کی مدد کے منتظر ہیں، کوئی شک نہیں کہ یہ طاغوت صفت طاقتیں وباء کے ڈھلتے ہی پھر سے فروعونیت اپناییں گے۔
یقینا انشا اللّه کوئی شک نہیں کہ ہمیں اس موذی مرض سے رب ہی نجات دلائیگا جس نے ابراھم کو آگ سے محفو ظ رکھا ۔البتہ مظبوط عقیدہ شرط ہے اور اس کے لیے عمل صالح کا ہوا لازمی ہیں آخر میں دعا ہے أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَك
 اوراللّه ہمیں اس وبا ء سے محفوظ فرمایں!(آمین)

کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی

کورونا وائرس، ترکی نے امریکہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا، حیران کن خبر آگئی



استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ انقرہ کی جانب سے امریکہ کو حفاظتی لباس اور ماسک بھیجے جائیں گے تاکہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکیں۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ منگل کو امریکہ کو حفاظتی سامان کی کھیپ بھیجی جائے گی۔
صدر اردگان نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے ملک کے 31 شہروں میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ ہفتے کے اختتام پر کیے جانے والے لاک ڈاؤنز کا سلسلہ عیدالفطر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے شیڈول کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ  ترکی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 261 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا کی وجہ سے  اب تک 2 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...