Friday, April 17, 2020

آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے 1.386 ارب ڈالر کی منظوری


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے کوویڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 1.386 ارب امریکی ڈالر کے قرضے دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری آئی ایم ایف کے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کے بورڈ نے 1015.5 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی ہے۔ ایس ڈی آر (سپیشل ڈائنگ رائٹس) آئی ایم ایف کی خصوصی کرنسی ہے جس کی قیمت دنیا کی پانچ بڑی کرنسیوں کی قیمت پر منحصر ہوتی ہے جن میں امریکہ ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورو، چینی رنمنبی، اور جاپانی ین ہوتے ہیں۔
1015.5 ملین ایس ڈی آر تقریباً 1.386 ارب ڈالر بنتے ہیں اور یہ پاکستان کے کوٹے کا نصف ہے۔
اس موقعے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوو بورڈ کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر جعفری اوکاموٹو کا کہنا تھا کہ ’کووڈ 19 کی وبا کے پھیلنے سے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ داخلی طور پر پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات اور عالمی سطح پر مندی کی وجہ سے معیشت پر شدید اثر پڑ رہا ہے اور بیرونی قرضوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں بیلنس آف پیمنٹ کراسز پیدا ہو گیا ہے۔‘
’اسی تناظر میں آئی ایم ایف نے یہ فائنینسنگ دی ہے تاکہ حکام کو صحت کے شعبے پر خرچ کرنے، معیشت میں بھروسہ لانے اور دیگر ڈونرز کی حمایت حاصل کرنے کی جگہ مل سکے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے کمزور معیشتوں پراثرات کو مدّنظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف اور اقوامِ متحدہ سے غریب ممالک کے لیے قرضے معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔
گذشتہ روز وزارتِ خارجہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے اس اپیل کی منظوری دے دی ہے، جس کے نتیجے میں ملنے والا قرضہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصان کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...