Monday, May 15, 2023

شاعراہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے قتل کا ریکارڈ تاحال غائب، قاتل اکرم لاہوری ضمانت کیلئے کوشاں

 

شاعراہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے قتل کا ریکارڈ تاحال غائب، قاتل اکرم لاہوری ضمانت کیلئے کوشاں



شیعہ نیوز: نامورشاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے 26 سال پرانے قتل کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ سی ٹی ڈی افسران مقدمہ کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

عدالت نے ذمہ دار افسران کیخلاف اندراج مقدمہ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ تھانے سے کاپیاں لے کر مقدمہ کا نیا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا، آئندہ سماعت پر مقدمہ کا نیا تیار کردہ ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا۔ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی حکام کی یہ لاپرواہی اور نااہلی سفاک قاتل اکرم لاہوری کو عدالت سے رہائی دلوانے کی مذموم سازش معلوم ہوتی ہے ۔

روس اور یوکرین کی جنگ میں شدت

 

روس اور یوکرین کی جنگ میں شدت


شیعہ نیوز:روس کے شہر بلگورود سے یوکرین کے شہر خارکیف پر فائر کئے گئے میزائلوں کے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ روسی فوج نے یوکرین کے شہروں خرسون اور ترنوپیل پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا اور یوکرین کے دارالحکومت کی ایف میں ہوائی حملوں کے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

یوکرین کے شہر باخموت پر ایک بار پھر روسی فوج نے گولہ باری کی ۔ اس درمیان روسی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ روسی فوج نے صوبہ دونیسک میں یوکرین کے ایک ریڈار سسٹم کا پتہ لگا کر اسےتباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے جنگی اخراجات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے اسٹاک ہوم میں یورپی یونین کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یورپی یونین کے جنگی اخراجات میں دوہزار چودہ سے لے کر اب تک تیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسٹاک ہوم کے صلح سے متعلق بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایس آئی پی آر آئی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے ملکوں کے دفاعی اور جنگی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اوربہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹو کا دائرہ وسیع کرنے کے تعلق سےمغرب اور خاص طور پر امریکا کا اصرار خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ گذشتہ پندرہ مہینے سے جاری ہے اس درمیان اس جنگ کے علاقائی اور عالمی سطح پر اقتصادی اور سماجی اور نیز جنگی و دفاعی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یوکرین کے لئے مغربی ملکوں کی جانب سے ہتھیاروں کی سپلائی بھی بدستور جاری ہے۔

دنیا میں انسانیت سوز جرائم اور ظلم و بے انصافی، اخلاق و ایمان سے دوری کا نتیجہ: صدر ابراہیم رئیسی

 

دنیا میں انسانیت سوز جرائم اور ظلم و بے انصافی، اخلاق و ایمان سے دوری کا  نتیجہ: صدر ابراہیم رئیسی




ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ترقی کرنے کے باوجود بہت سے معاشرے ایمان و اخلاق سے عاری ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ تہذیب و تمدن کی بنیاد کہ جس کی نوید انبیائے کرام ع نے دی ہے، عقلانیت، معنویت، اخلاق اور عدالت ہے۔

سحر نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مشرقی آشوری چرچ کے عالمی رہنما پیٹریارک ماروا سوم اور ان کے ہمراہ وفد سے گفتگو میں اخلاق و ایمان کو انسانیت اور انسانی برادری کا محوری مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ادیان الہی میں خاصطور سے باوقار شخصیات کی جانب سے اگر اخلاق و ایمان پر صحیح طرح سے روشنی ڈالی جائے تو سماج و معاشروں کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔

صدر مملکت نے کہا کہ انسان کی ضرورت صرف رفاہ و آسائش اور ترقی نہیں، بلکہ غفلت کے شکار ترقی یافتہ معاشروں کی ایک اہم ترین ضرورت اخلاق اور خدا سے گہرا رابطہ ہے۔ انھوں نے دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری انسانیت سوز جرائم اور ظلم و بے انصافی کو اخلاق و ایمان سے دوری کا نتیجہ قرار دیا۔

اس ملاقات میں مشرقی آشوری چرچ کے عالمی رہنما نے بھی ایرانی حکام کی جانب سے مختلف ادیان کے مابین مذاکرات کے اہتمام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے اقتدار میں مختلف ادیان کی نمائندگی کو ایران کے نظام اسلامی کی جانب سے مختلف ادیان الہی کے احترام پر گہری توجہ کا آئینہ دار قرار دیا۔ انھوں نے عراق و شام میں ایمان اور انسانیت کے تحفظ کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف ایران کی جدوجہد کی قدردانی بھی کی۔

Friday, May 12, 2023

صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے: حزب اللہ


صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے: حزب اللہ




شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر ارکان کی شہادت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک نے مزاحمتی تحریکوں اور امت اسلامیہ کے تئیں تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسے فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے تین ارکان کی شہادت پر فخر ہے۔ لبنانی مزاحمت نے تاکید کی: "مزاحمت کے کمانڈروں کا قتل ہماری قوم کی چوکسی اور اتحاد کو بڑھاتا ہے اور ان کے عزم، ارادے اور قوت کو تقویت دیتا ہے کہ وہ جہاد اور مزاحمت کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک فتح حاصل نہ ہو جائے

فتنہ انگیزی، شرپسندی، جلاؤ گھیراؤ اور اکساؤ کی کسی کو اجازت نہیں، علامہ ساجد نقوی

فتنہ انگیزی، شرپسندی، جلاؤ گھیراؤ اور اکساؤ کی کسی کو اجازت نہیں، علامہ ساجد نقوی








 شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روز اول سے اس جانب متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔ اپنے بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ فتنہ انگیزی، شرپسندی، جلاؤ گھیراؤ اور اکساؤ کی کسی کو اجازت نہیں، تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں فتنہ انگیزی اور شر پسندی کرنیوالے عناصر کو قانون کے دائرہ میں لایا جائے، البتہ تمام شہریوں کے بنیادی انسانی و شہری حقوق کی مکمل پاسداری کی جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات اور شہریوں پر آئین و قانون کا احترام اور اس پر عملدرآمد لازم ہے، حالیہ صورتحال میں انصاف کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی یکجہتی عوام اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

Thursday, May 11, 2023

پاکستان میں اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف حکومت کا کریک ڈاؤن، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی نظر بند

 حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی جی بی

 


ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کر دیا ہے
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک پارٹی کے رہنماوں اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، فؤاد چودھری، خواتین پی ٹی آئی رہنماؤں مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری، عالیہ حمزہ اور فلک ناز چترالی سمیت ایک ہزار 900 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسکے علاوہ پولیس اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور 290 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کر دیا گیا، خالد خورشید کو نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد نے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Wednesday, May 10, 2023

ملت تشیع کے ساتھ سوتیلا رویہ آخر کب تک؟؟

 


ملت تشیع کے ساتھ سوتیلا رویہ آخر کب تک؟؟


اچھا پارا چنار سانحے کی نہ اب تک ایف آئی آر ہوئی، نہ تحقیق کا آغاز ہوا نہ کوئی گرفتاری یا آپریشن ہوا۔ اس سانحے پر لیکن اسلام آباد میں جو احتجاج ہوا ان کے منتظمین پر ایف آئی کی درخواست ہو گئی۔ یہی سوتیلا رویہ ہے آپ کا جو ہم بولتے ہیں۔ 


ساتھ یہ بھی دیکھ لیں اسلام آباد میں کل ایک آدمی کھلے عام داعش کا سٹیکر لگائے پھر رہا تھا۔ دہشت گرد بھی آزاد ہیں، دہشت گرد تنظیمیں بھی آزاد ہیں۔ ایف آئی آر ہو رہی ہے تو ان پر جو مظلوم کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔ یعنی قتل بھی ہم ہوں، پرچے بھی ہم پر کئے جائیں۔

ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ

  ہندوستان: کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد میں اضافہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہوئے حالیہ اسمبلی انخابات میں 9 مسلم امیدوار ...